Apple has over 3 million iPhone 5c units collecting dust

Apple Has Over 3 Million IPhone 5c Units Collecting Dust

ایپل کے 3 ملین سے زیادہ آئی فون 5 سی پر مٹی پڑ رہی ہے!!!

ایپل کا سستا آئی فون 5سی کمپنی کیلئے انتہائی مشکلات کا باعث بن چکا ہے، لوگ اسکو خریدنے میں کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کر رہے۔
2 ملین کے قریب فونز 5 سی ایپل کے گوداموں میں ہیں جبکہ باقی دکانوں کی شیلفس پر اپنے خریداروں کا انتظار کر رہے ہیں۔ ایپل کا 5 سی اپنی شرحِ فروخت کو 5 ایس کی شرحِ فروخت کے برابر نہیں لا پایا۔

(جاری ہے)

جبکہ 5 سی کی قیمت بھی 5 ایس کے مقابلے میں کافی کم رکھی گئی تھی۔
کچھ اطلاعات کے مطابق ایپل کے آنے والے نئے ماڈلز اپنی سکرین سائز 4.5 انچ اور 4.7 انچ اور ایپل فیبلیٹ 5.5 انچ کے ساتھ سامنے آئیں گے۔ جس کے بعد 5 سی کے مستقبل سے کچھ خاص اچھی امید نہیں ہے۔ سوائے اس کے کہ ایپل اس کی قیمت کم کر کے اس کو فروخت کر دے اور مزید پلاسٹ کے آئی فون بنانے سے پرہیز کرے.

تاریخ اشاعت: 2014-03-09

More Technology Articles