Apple iPhone 6 battery might have a higher capacity battery

Apple IPhone 6 Battery Might Have A Higher Capacity Battery

آئی فون کی بیٹری بہتر بنانے کی تیاریاں جاری

آئی فون 6 کے چاہنے والوں کے لیے ایک اچھی خبر ہے اور وہ یہ کہ ان کا نیا آئی فون6 2100mAh بیٹری کے ساتھ مارکیٹ میں آئے گا جبکہ اس سے پہلے 1810mAh بیٹری کے ساتھ اس 4.7 انچ آئی فون کی آمد متوقع تھی۔
تجزیہ کاروں کی جانب سے بھی 1810mAh بیٹری کی تصدیق کر دی گی تھی۔

(جاری ہے)

کیونکہ ایپل کی جانب سے یہ نیا آئی فون پہلے آئی فونز کے مقابلے میں زیادہ پتلا ہوگا۔جیسا کہ ایپل کا آئی فون 5 ایس 7.6mm پتلا تھا تو امید کی جا رہی تھی کہ آئی فون 6، 6mm تک پتلا ہوگا۔
ایپل نے ہمیشہ سے اینڈرائیڈ اور ونڈوز فون کے مقابلے میں اپنی بیٹری کو بہتر بنانے پر زور دیا ہے۔لیکن آئی فون 6 کی بیٹری کی صحیح حقیقت تو ستمبر تک ہی سامنے آئے گی۔

تاریخ اشاعت: 2014-08-07

More Technology Articles