Apple officially releases IOS 8

Apple Officially Releases IOS 8

آئی او ایس 8آفیشلی ریلیز کر دیا گیا


ایپل نے آج ڈبلیو ڈبلیو ڈی سی کے موقع پر آئی او ایس 8 متعارف کروا دیا۔نئے آپریٹنگ سسٹم کی ریلیز کے بعد مزید بہتری اور نئے فیچرز سامنے آئیں گے۔


ان فیچرز کا مختصر تعارف
ائیر ڈروپ کی توسیع سے آئی او ایس 8 ڈؤائسس OS X Yosemite کے ساتھ ڈیٹا اور مختلف اشیاء شئیر کر سکتی ہیں مثال کے طور پر فون کالز، پیغام اور فائلز کو شئیر کرنا۔


نیا متعارف کروایا جانے والا’’ آئی کلاؤڈ ڈرائیو‘‘ بھی آئی او ایس 8 میں دستیاب ہے۔اس کے او ایس میں شامل ہونے کے بعد یہ ڈراپ بوکس کا سنگین مدِ مقابل ہو سکتا ہے۔
ایپل اس نئے آئی او ایس میں بہت سے نئے فرمائشی widgets بھی متعارف کروا رہا ہے جو کہ ہوم سکرین میں تو موجود نہیں ہوگے مگر وہ آپ کو نوٹیفیکیشن میں دستیاب ہونگے۔

(جاری ہے)


آئی او ایس 8 میں شامل نوٹیفیکیشنز بہت متعامل ہونگے۔مثال کے طور پر آپ ڈسپلے پر ابھرنے والے چھوٹے پوپ اپ سے براہِ راست ٹیکسٹ کا جواب دے سکیں گے۔
آئی او ایس 8 میں شامل کی بورڈ بھی بدل دیا گیا ہے۔نیا شامل ہونے والا کی بورڈ پہلے سے زیادہ بہتر نظر آئے گا۔اسکے علاوہ آئی او ایس 8کسی اور کی بورڈ کے انسٹال کی سہولت بھی مہیا کر رہا ہے۔

آئی او ایس 8 کے نئے ورزن میں’’ ہیلتھ کٹ‘‘ کی سہولت بھی شامل ہے جو کہ ڈؤائس کے ٹریکنگ ایپ سے یا پھر کسی اور ڈؤاس سے حاصل کیے گئے ڈیٹا کو اکٹھا کرے گا۔
آئی او ایس کے نئے ورزن میں’’ آئی مسیج‘‘ کو مزید بہتری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

آئی او ایس 8 کی تصویری جھلکیاں

آئی او ایس 8 میں ای میل کلائنٹ کو بھی مزید بہتر کیا گیا ہے ۔

اب آپ ایک آسان سوائپ سے ان چاہی ای میلز کو ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔
ایپل کی جانب سے’’ ٹچ آئی ڈی‘‘ کو بھی مزید بہتر انداز میں پپش کیا گیا ہے۔
تصویروں کی ایپ میں بھی جدت آئی ہے اب آپ ایڈٹ کی ہوئی تصاویر کوکسی بھی ڈؤائسس کے ساتھ شئیر کر سکیں گے۔
نئے آئی او ایس کے ساتھ ایپل نے اپنے ایپ سٹور میں بھی بہت سے نئے ایپس متعارف کروائے ہیں جن میں بہتر سرچ فیچر، ایپ بنڈلز آفر، ایمبیڈڈ ویڈیو وغیرہ شامل ہیں۔

آئی او ایس کے ’’فیملی شیئر‘‘ فیچرز میں ایک ہی وقت میں چھ لوگ آئی ٹونز ، آئی بک شئیر کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ ایپ سٹور سے خریداری کر سکتے ہیں۔فیملی تصاویر، کلینڈر اور مقامات کو بھی شیئر کیا جا سکتا ہے۔
ایپل آئی او ایس 8 جلد ہی سب کے لیے دستیاب ہوگا۔ او ایس کا بیٹا ورزن ریلیز ہو چکا ہے۔ٹیبلیٹ کی سائیڈ پر آئی پیڈ 2 اور اس کے بعد ہونے والی تمام ریلیز کو بھی جلد ہی اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔
ابھی تک صرف آئی پوڈ ٹچ 5 ہی میوزک پلئیر کا اپ ڈیٹڈ ورزن حاصل کر سکا ہے، ا س سے پرانے ماڈل شائید آئی او ایس 8کو مکمل طور پر سپورٹ نہ کر پائیں!۔

تاریخ اشاعت: 2014-06-03

More Technology Articles