Apple unveils iPhone 6 and Apple watch

Apple Unveils IPhone 6 And Apple Watch

ایپل کی طرف سے آئی فون سکس اور ایپل واچ متعارف کرا دی گئی

معروف امریکی کمپیوٹر ساز ادارے ایپل نے گذشتہ روز اپنی نئی مصنوعات متعارف کرائی ہیں۔ یہ نئی مصنوعات ایپل کمپنی کے ہیڈکوارٹرز میں منعقد کی گئی ایک خصوصی تقریب میں متعارف کرائی گئیں۔

بازو پر باندھی جانے والی ڈیوائس ایپل واچ لچکدار ریٹینا ڈسپلے کی حامل ہے جس میں ایسے سینسرز نصب ہیں جو آپ کی صحت اور تندرستی کے حوالے سے ڈیٹا جمع کرتے رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ نئے فونز آئی فون سکس کے ڈسپلے کا سائز 12 سینٹی میٹر یا 4.7 انچ جبکہ آئی فون سِکس پلس کے ڈسپلے کا سائز 14 سینٹی میٹر یا 5.5 انچ ہے۔

ایپل ہی کی ڈیزائن کردہ A8 چپ کے حامل دونوں نئے آئی فون کی موٹائی سابق ورڑنز کے مقابلے میں کہیں کم یعنی بالترتیب 6.9 ملی میٹر اور 7.1 ملی میٹر ہے۔ آئی فون سکس کے لیے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10ستمبر۔2014ء آرڈرز کا سلسلہ 12 ستمبر سے شروع ہو جائے گا جب کہ ایپل اسٹورز پر ان دونوں فونز کی فروخت کا آغاز 19 ستمبر سے ہو گا.

تاریخ اشاعت: 2014-09-10

More Technology Articles