Apple will introduce split screen feature in IOS 8

Apple Will Introduce Split Screen Feature In IOS 8

ایپل آئی او ایس 8 میں سپلیٹ سکرین متعارف کروائے گا

اب ایپل آئی پیڈ کے یوزرز سپلیٹ سکرین کا بھرپور فائدہ اٹھا سکیں گے کیونکہ ایپل اپنے نئے آئی پیڈ آئی او ایس 8 میں split-screen multitasking کا فیچر متعارف کروانے والا ہے۔اس نئے فیچر کی مدد سے آپ ایک ہی وقت میں اپنی آئی پیڈ کی سکرین پر دو ایپلیکشنز کو استعمال کر سکیں گے۔
گو کہ یہ فیچر نیا نہیں ہے ، سامسنگ اپنے ٹیبلیٹس میں اور مائیکروسافٹ پہلے ہی سے اس کا استعمال عمل میں لا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اگر آپ یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ یہ سپلیٹ سکرین کس طرح کام کرے گی تو نیچے دی گئی ویڈیو سے آپ اندازہ حاصل کر سکتے ہیں۔

خبروں کے مطابق سپلیٹ سکرین فیچر 9.7 انچ پیڈ میں دستیاب ہوگا۔اس کے علاوہ اس میں ہیلتھ بک ایپ بھی شامل ہونے کا امکان ہے جس میں آپ آئی واچ اور دوسری ڈؤائسس کے مدد سے حاصل کی گئی اپنی طبی تفصیلات محفوظ کر سکیں گے۔
امید کی جارہی ہے کہ آئی او ایس 8 ، 2 جون تک متعارف کروا دیا جائے گی۔

تاریخ اشاعت: 2014-05-14

More Technology Articles