Apple working on a camera system with two image sensors

Apple Working On A Camera System With Two Image Sensors

ایپل دو سینسر والا کیمرہ متعارف کروانے والا ہے

ایسا لگتا ہے کہ ایپل بھی ڈیول کیمرہ تصورات کے ساتھ کچھ تجربہ کرنے والا ہے۔ ایک جریدے کے مطابق ایچ ٹی سی اور نوکیا کی طرح ایپل بھی دو سینسر والے کیمرے متعارف کروانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ایک کو روشنی قابض کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا جبکہ دوسرے کو رنگوں کے لیے۔ فائنل تصویر میں دونوں سیسنروں کے خصوصیات شامل ہونگی۔

(جاری ہے)

پیٹنٹ Patentکے بیان کے مطابق یہ ڈئزائن تصویر میں بہتری کے ساتھ ساتھ رنگوں میں بھی نمایاں فرق کو سامنے لائے گا۔


دو سینسر کے ساتھ کیمرے کو لگانے کے لیے بڑی جگہ درکار ہوگی جس کی وجہ سے فون کا ڈئزائن متاثر ہو سکتا ہے۔آئی پیڈ ائیر نے واضح طور پر بتایا ہے کہ اس وقت سب سے اہم مسئلہ ایپل کے ڈئزائن کی موٹائی ہے۔ایپل اپنے فون اور ٹیبلیٹ کم موٹائی کے ساتھ پیش کرنا چاہتا ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ نیا سینسر موٹائی میں اضافہ کرتا ہے یا کمی!

تاریخ اشاعت: 2014-03-26

More Technology Articles