Are you Addicted to your Smartphone

Are You Addicted To Your Smartphone

کیا آپ اپنے سمارٹ فون کے عادی بن چکے ہیں؟؟

مارکیٹ ریسرچ فرم فلری کے مطابق اوسط درجے سمارٹ فون صارف روزانہ 2 گھنٹے اور 38 منٹ اپنے سمارٹ فون پر گزارتے ہیں۔ہم یہ تو نہیں کہہ سکتے کہ یہ تعداد کتنی صحیح ہے مگر سمارٹ فون کا استعمال دن بہ دن بڑھ رہا ہے۔

ہم اپنے فونز سے کتنا جوڑے ہوئے ہیں اور کن مقاصد کے لیے اس کا استعمال کرتے ہیں؟ جرمنی کی بون یونیورسٹی نے اسی منصوبے کو توجہ کا مرکز بنایا ہے۔

ماہرِ نفسیات اور کمپیوٹر سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے’’ الیکزنڈر مارکوٹز ‘‘کے ماتحت جو کہ کمپیوٹر سائنس کے جونئر پرپروفیسر ہیں ، چھ ہفتوں تک 50 طالبعلموں کی سمارٹ فونز سے منسوب سرگرمیوں کے بارے میں تحقیق کی۔اس دوران ، ایک چوتھائی سے زیادہ کے طالبعلم روزانہ 2 گھنٹے سے زیادہ سمارٹ فونز استعمال کرتے تھے اور تقریباً ہر 12 منٹ بعد دن میں 80 دفعہ فون چیک کرتے تھے۔

(جاری ہے)

عام طور پر وہ اپنے سمارٹ فونز پیغامات، سماجی نیٹ ورکنگ اور گیمز کھیلنے کے استعمال کرتے تھے۔

اب ریسرچرز ایسی تحقیق کرنا چاہتے تھے جو صارفین کو ان کے سمارٹ فونز کی ترتیب دہی میں مدد کر سکے۔انہوں نے ایک مفت اینڈرئیڈ ایپ تیار کیا جس کا نام مینتھلMenthal رکھا گیا جو آپ کے سمارٹ فون کے استعمال کا جائزہ لیتا ہے اور آپ کا کیا گیا استعمال مکمل طور پر آپکو بتاتا ہے۔


یہ آپ کو بتائے گا کہ آپ نے دن میں اپنے سمارٹ فون کا کتنا استعمال کیا اور کس ایپ پر زیادہ وقت صرف کیا ۔اور جب بھی آپ وائی فائی سے منسلک ہوں گے یہ خود بخود روزانہ کا سارا ڈیٹا ٹیم کو بھیج دے گا۔

مینتھل ایپلیکیشن

اس کے علاوہ اس ایپ کی ایک اور خوبی آپ کے موڈ کے بارے میں بتانا ہے، مثال کے طور پر اگر آپ نے زیادہ وقت پیغامات بھیجنے، فیس بک استعمال کرنے میں گزارا تو اس کا مطلب ہوگا کہ آپ خوش ہیں، اور اگر آپ بیماری کی حالت میں ہونگے تو یہ اندازہ لگایا جا سکے گا کہ آپ کسی سے رابطے میں نہیں رہنا چاہتے۔

کیونکہ بیماری کی حالت میں آپ بہت کم وقت فون پر گزارتے ہیں۔

یہ مفت ایپ گوگل پلے سٹور یا مینتھل Menthal کی ویب سائٹ سے ڈواؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

گوگل پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

تاریخ اشاعت: 2014-01-29

More Technology Articles