ASUS announces flagship ZenFone 3 Deluxe variant with Snapdragon 821

ASUS Announces Flagship ZenFone 3 Deluxe Variant With Snapdragon 821

اسوس نے ایس ڈی 821 کے ساتھ زین فون 3 ڈیلکس کا نیا ماڈل متعارف کرائے گا

اسوس نے اعلان کیا ہے کہ وہ جدید ترین سنیپ ڈریگن 821 چپ سیٹ کے ساتھ زین فون 3 ڈیلکس سمارٹ فون کا نیا ماڈل متعارف کرائے گا۔کل ہی متعارف کرائے گئے سنیپ ڈریگن 821 کی کارکردگی پچھلے چپ سیٹ سے 10 فیصد بہتر ہے(تفصیلات اس صفحے پر

(جاری ہے)

اسوس کے اس نئے سمارٹ فون میں جدید ترین چپ سیٹ کے ساتھ 6 جی بی ریم اور 256 جی بی یو ایف ایس 2.0 سٹوریج ہوگی،اس کے دیگر ماڈلز میں سنیپ ڈریگن 820 کے ساتھ 4 جی بی ریم/ 32 جی بی سٹوریج اور 6جی بی ریم/128 جی بی سٹوریج ہوگی۔


ان ڈیوائسز کا باقی تمام ہارڈ وئیر ایک سا ہی ہے۔ ڈیوائس کا ڈسپلے 5.7 انچ 1080p ہوگا جبکہ رئیر کیمرہ 23 میگا پکسل اور فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل ہے۔اس ڈیوائس میں ڈوئل سم سپورٹ ، فنگر پرنٹ سنسر، یو ایس بی ٹائپ سی اور 3000 ایم اے ایچ کی فاسٹ چارجنگ بیٹری شامل ہے۔ اس ڈیوائس میں اینڈروئیڈ 6.0 مارش میلو کے ساتھ ZenUI انسٹال ہے۔
فلیگ شپ زین فون 3 ڈیلکس کی قیمت 776 ڈالر ہے۔ اس کے 128 جی بی ماڈل کی قیمت 559 ڈالر اور 32 جی بی سٹوریج ماڈل کی قیمت 497 ڈالر ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-07-12

More Technology Articles