ASUS announces ROG Phone

ASUS Announces ROG Phone

اسوس نے 90ہرٹز ڈسپلے اور گیمنگ اسسریز کے ساتھ ROG فون کا اعلان کر دیا

اسوس کافی عرصے سے ڈیسک  کمپیوٹر بنا رہا ہے۔ اب کمپنی نے گیمنگ فون کی دنیا میں بھی قدم رکھ  دیا ہے۔Razer کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسوس نے گیمنگ فون ROGکا اعلان کر دیا ہے۔فون کے فرنٹ گلاس پر اوپر کٹ آؤٹس  اور نیچے سٹیریو سپیکر ہیں۔فون کی بیک  سے  بھی یہ فون تھوڑا الگ دکھائی دیتا ہے ۔ فون کی بیک پر ہی ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ  ہے  جبکہ سائیڈ ویز پر ASUS ROG کا لوگو ہے۔

لوگوں کے رنگ کو پروگرام کر کے کسی بھی رنگ میں تبدیل کیا جا سکتا ہے، اس کے علاوہ اسے نوٹی فیکشن لائٹ  کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔یہ فون فرنٹ کی طرح بیک سے بھی کورنگ گوریلا گلاس سے کور کیا گیا ہے۔یہ فون واٹر پروف بھی ہے ، لیکن کمپنی نےواٹر پروف ریٹنگ نہیں بتائی۔
اس فون کے نیچے یو ایس بی سی پورٹ اور ہیڈ فون جیک تو ہے ہی لیکن اس کے ساتھ بائیں جانب درمیان میں اسسریز پورٹ بھی ہے۔

(جاری ہے)

سائیڈ پورٹ سے گیم کھیلتے ہوئے بھی چارجنگ کی جا سکتی ہے، جس سے آپ کے ہاتھ گیم کھیلتے ہوئے ڈسٹرب نہیں ہوتے۔ ہیڈ فون جیک 24-bit/192Khz Hi-Res Audio پلے بیک اور  DTS Headphone:X کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔

اس فون میں تین الٹرا سونک پریشر سنسیٹیو زونز ہیں۔ ایک ایچ ٹی سی فونز کی طرح سائیڈ پر ہے، جسے دبانے سے X MODE کو ایکٹیویٹ کیا جا سکتا ہے۔یہ موڈ بیک گراؤنڈ ٹاسکس کو بند کر کے اور تھیم کو سرخ کر کے فون کی کارکردگی کو بہتر بتانا ہے۔
یہ  آپشنل AeroActive Cooler اسسری میں پنکھے کو بھی ایکٹیویٹ کرتا ہے۔دوسرے دو زونزلینڈ سکیپ موڈ میں دونوں کونوں پر ہوتے ہیں۔ یہ گیم کھیلتے ہوئے AirTrigger اور ورچوئل ٹریگر بٹن کے طور پر کام کرتے ہیں۔ آپ ان پر کوئی اور فنکشن بھی ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔
اس فون میں  کوالکوم سنیپ ڈریگن 845 کا خصوصی ورژن  ہے، جس کی کلاک سپیڈ2.8 گیگا ہرٹز کی بجائے 2.96 گیگا ہرٹز ہے۔
فون میں 8 جی بی ریم ، 128 جی بی یا 512 جی بی  انٹرنل سٹوریج  ہے۔ فون میں GameCool وائپر چیمبر بھی ہے، جو چپ سیٹ کی گرمی کو پورے فون میں پھیلا دیتا ہے۔فون میں  802.11ad Wi-Fi ہے۔ فون میں HyperCharge 20W فاسٹ چارجنگ کی سپورٹ کے ساتھ 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔
اس فون کی اہم خصوصیات میں سے ایک 6 انچ 18:9 ایمولیڈ پینل بھی ہے، جس کی ریزولوشن 2160x1080 پکسل ہے۔ اس فون کے ڈسپلے پینل کا ریفریش ریٹ 90 ہرٹز اور ریسپانس ٹائم 1 ملی سیکنڈ ہے۔
اسوس نے تو ایچ ڈی آر سپورٹ اور  108.6% DCI-P3کوریج کا دعویٰ بھی کیا ہے۔
اس فون  کو  بہت سی اسسریز سپورٹ کرتی ہیں جیسے Gamevice controllerاور بڑی سکرین سے اٹیچ کرنے کے لیے TwinView Dock ، WiGig Dock وغیرہ۔ اس کے علاوہ ایک ڈاک سے فون کو کی بورڈ اور ماؤس سے بھی اٹیچ کیا جا سکتا ہے۔فون کی اسسریز کے لیے بھی اس میں 6000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔
اسوس نے ابھی اس فون کی قیمت کا اعلان نہیں کیا لیکن یہ تیسری سہ ماہی میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ASUS announces ROG Phone
تاریخ اشاعت: 2018-06-05

More Technology Articles