Asus announces the Zenfone 3 Laser and Zenfone 3 Max

Asus Announces The Zenfone 3 Laser And Zenfone 3 Max

اسوس نے زین فون 3 لیزر اور زین فون 3 میکس کا اعلان کر دیا

آج اسوس زین فون 3 فیملی پہلے سے بڑی ہو گئی ہے۔ اس میں مئی میں متعارف کرائے گئے زین فون 3، زین فون 3 ڈیلکس اور زین فون 3 الٹرا کے بعد زین فون 3 لیزر اور زین فون 3 میکس کا اضافہ ہوگیا ہے۔ اسوس نے ویت نام میں منعقدہ ایک تقریب میں اسوس زین فون 3 لیزر اور زین فون 3 میکس کا اعلان کیا۔ اسوس کی طرف سے منعقدہ اس تقریب میں ان نئی ڈیوائسز کےبارے میں زیادہ معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔


جیسا کہ نام سے ہی ظاہر ہے کہ اسو س زین فون 3 لیزر ، اسوس زین فون 2 لیزر کا جانشین ہے۔اس کے 13 میگا پکسل PixelMaster 3.0 کیمرہ میں سونی IMX214سنسراستعمال کیا ہے اور ا س میں 0.03 s سیکنڈ جنریشن لیزر آٹو فوکس سسٹم بھی ہے۔ کیمرے میں کلر کریکشن (correction) سنسر کے ساتھ الیکٹرونک امیج سٹیبلائشن فیچر بھی ہے۔

(جاری ہے)


فون کی میٹل باڈی میں 5.5 انچ 1080p ٹچ سکرین کے ساتھ 2.5D گلاس بھی ہے۔

فون میں 4 جی بی ریم، 32 جی بی بلٹ ان سٹوریج، فنگر پرنٹ سنسر بھی ہے جبکہ فون کی موٹائی 7.9 ملی میٹر ہے۔ویت نام میں اس فون کی قیمت 5,990,000ویت نامی ڈونگ یا 268 امریکی ڈالر ہے۔
زین فون 3 میکس میں 4100 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے جو اصل زین فون میکس کی 5000 ایم اے ایچ بیٹری سے کافی کم ہے۔ زین فون 3 میکس کی میٹل باڈی میں 5.2 انچ آئی پی ایس ایل سی ڈی ٹچ سکرین، 3 جی بی ریم، 32 جی بی سٹوریج اور کوئیک فنگر پرنٹ سکینر بھی ہے۔ویت نام میں اس ڈیوائس کی قیمت 4,490,000ویت نامی ڈونگ یا 201 امریکی ڈالر ہے۔
اسوس نے ابھی تک یہ نہیں بتایا کہ یہ ڈیوائسز ویت نام سے باہر کب فروخت کی جائیں گی۔

Asus announces the Zenfone 3 Laser and Zenfone 3 Max
تاریخ اشاعت: 2016-07-14

More Technology Articles