Asus Pegasus 4S first smartphone of company with 18:9 display

Asus Pegasus 4S First Smartphone Of Company With 18:9 Display

اسوس نے 18:9ڈسپلے کے ساتھ پہلے سمارٹ فون Pegasus 4S کا اعلان کر دیا

اب تمام سمارٹ فون بنانے والی کمپنیاں 18:9ڈسپلے کے فون بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ایسے میں اسوس بھی کسی سے پیچھے نہیں رہنا چاہتا۔ تائیوان کی کمپنی نے 18:9 ڈسپلے سمارٹ فون Pegasus 4S کا اعلان کر دیا ہے۔
5.7 انچ ڈسپلے کے اس فون کی ایسپکٹ ریشو اگرچہ 18:9 ہے لیکن یہ کمپنی کا فلیگ شپ فون نہیں ہے۔ اس کی سکرین HD+ (720 x 1440 پکسل) ریزولوشن کی حامل ہے۔ Pegasus 4S کی بیزل اگرچہ کافی پتلی ہیں اور اس میں 4030 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔

(جاری ہے)


اس فون میں 1.5 گیگا ہرٹز اوکٹا کور میڈیا ٹیک ایم ٹی 6750 ٹی پروسیسر ، 3 جی بی/4جی بی ریم، 32 جی بی/64جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ فون کی بیک پر 16 میگا پکسل اور 8 میگا پکسل کا ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہے اور ان کے نیچے ہی فنگر پرنٹ سنسر ہے۔
Pegasus 4S میں اینڈروئیڈ 7.0 نوگٹ انسٹال ہے۔ اس میں ڈوئل سم کی سپورٹ ہے۔ فی الحال اس فون کو چین میں لانچ کیا جائے گا جہاں صارفین 9 نومبر سے اسے گولڈ یا سٹار بلیک رنگوں میں خرید سکیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2017-11-06

More Technology Articles