Asus silently launches the ZenPad 3S 8

Asus Silently Launches The ZenPad 3S 8

اسوس نے خاموشی کے ساتھ زین پیڈ 3 ایس 8.0 لانچ کر دیا

اسوس نے تائیوان میں ہونے والی ایک تقریب میں کئی ڈیوائسز متعارف کرائی ہیں۔ تقریب کے بعد ایک ٹیبلٹ بھی متعارف کرایا گیا،حالانکہ اس کےبارے میں سٹیج پر کچھ نہیں بتایا گیا تھا۔ زین پیڈ 3 ایس 8.0 کا ماڈل نمبر Z582KLہے اور یہ ZenPad 3 8.0 Z581KL یا کامپکٹ ورژن ZenPad 3S 10 Z500KL کا اپ گریڈ ورژن ہے۔ زین پیڈ ٹیبلٹ سنیپ ڈریگن 652 چپ سیٹ اور 4 جی بی ریم کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کا ایک کم قیمت ورژن 3 جی بی ریم کے ساتھ بھی لانچ کیا گیا ہے۔ ٹیبلٹ کی انٹرنل سٹوریج 32 جی بی یا 64 جی بی ہے۔ ٹیبلٹ کے 7.9 انچ ڈسپلے کی ریزولوشن 1536 x 2048 پکسل ہے۔ ٹیبلٹ کی بیک پر 13 میگا پکسل اور فرنٹ پر 5 میگا پکسل کا کیمرہ ہے۔ 6.9 ملی میٹر موٹے اور ایلومینیم یونی باڈی کے حامل اس ٹیبلٹ میں اینڈروئیڈ نوگٹ 7.1 انسٹال ہے۔ اس ڈیوائس کے حوالے سے چونکہ کوئی پریس ریلیز یا اشتہار جاری نہیں کیا گیا اس لیے فی الوقت اس کی قیمت کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا۔
تاریخ اشاعت: 2017-05-30

More Technology Articles