Asus unveils Zenfone 3 Zoom and Zenfone AR

Asus Unveils Zenfone 3 Zoom And Zenfone AR

اسوس نے زین فون 3 زوم اور زین فون اے آر متعارف کرا دئیے

اسوس نے آج سی ای ایس میں دو نئے سمارٹ فونز، زین فون اے آر اور زین فون 3 زوم، متعارف کرائے ہیں۔زین فون اے آر ٹینگو سپورٹ کے ساتھ اب تک کا دوسرا فون ہے۔اس سے سے پہلے گوگل آگمنٹڈ رئیلٹی سسٹم سپورٹ کرنے والا لینوو فیب 2 پچھلے سال متعارف کرایا گیا تھا لیکن اسوس کی ڈیوائس میں ڈے ڈریم کی سپورٹ بھی ہے۔
زین فون اے آر کا ڈسپلے 5.7 انچ کیو ایچ ڈی ایمولیڈ ٹچ سکرین ہے۔

اس میں کوالکوم کے سنیپ ڈریگن 821 چپ سیٹ کے ساتھ 8جی بی ریم ہے۔ اتنی زیادہ ریم کے حوالے سے بھی یہ دنیا کا پہلا ہینڈ سیٹ ہے۔اس فون کا مین کیمرہ سونی کے آئی ایم ایکس 318 سنسر، او آئی ایس، ای آئی ایس اور 4K ویڈیو ریکارڈنگ سپورٹ کے ساتھ 23 میگا پکسل کا ہے۔فون کا اتنا زبردست ہارڈ وئیر گوگل ٹینگو کی ضروریات کی وجہ سے ہے۔

(جاری ہے)

فون کی بیک پر موشن ٹریکنگ کے لیے الگ سے بھی ایک کیمرہ ہے۔

یہ سمارٹ فون اس سال کی دوسری سہ ماہی میں فروخت کےلیے پیش کیا جائے گا۔
زین فون 3 زوم کا کیمرہ بھی اپنے پیش رو زین فون زوم کی طرح کا ہے تاہم اسوس نے اس سال فون میں ڈوئل کیمرہ(12 میگا پکسل + 12 میگا پکسل ) سیٹ اپ شامل کیا ہے۔
اس ڈیوائس کے ایک کیمرے میں زوم فکس ہے جبکہ دوسرا وائیڈ اینگل1/2.5" کے ساتھ f/1.7 اپرچر اور سونی آئی ایم ایکس 362 سنسر ہے۔
دونوں کیمرے1.4nm پکسلز ہیں۔ متحرک اجسام پر بھی کیمرہ 0.03 سیکنڈ میں آٹو فوکس کر سکتا ہے، جس کے لیے ڈیوائس میں 3 مختلف فوکس موڈز، ڈوئل پکسل فیز ڈیٹیکشن، لیزر اور continuous ہیں۔
اس فون کی موٹائی 7.83 ملی میٹر اور وزن 170 گرام ہے۔ فون کا ڈسپلے 5.5 انچ 1080pٹچ سکرین ہے۔سکرین کی حفاظت کے لیے گوریلا گلاس 5 استعمال کیا گیا ہے۔
زین فون 3زوم میں سنیپ ڈریگن 625 ایس او سی اور 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔فون میں اینڈروئیڈ 6.0 مارش میلو انسٹال ہوگا۔ یہ فون فروری میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

Asus unveils Zenfone 3 Zoom and Zenfone AR
تاریخ اشاعت: 2017-01-04

More Technology Articles