Asus Zenfone 2 Deluxe and Zenfone 2 Laser go official

Asus Zenfone 2 Deluxe And Zenfone 2 Laser Go Official

اسوس زین فون 2 ڈیلکس اور زین فون 2 لیزر

اسوس نے اپنی زین فون لائن اپ میں دو نئے فون متعارف کرائے ہیں۔اسوس زین فون 2 ڈیلکس (Asus Zenfone 2 Deluxe) ،اس سال کے شروع میں لانچ ہونے والے زین فون 2 کا بہتر ورژن ہے۔جبکہ زین فون 2 لیزر(Zenfone 2 Laser) 5 انچ کا ماڈل ہے جس میں ایک بہتر کیمرہ لگا ہوا ہے۔

اسوس زین فون 2 ڈیلکس
اس سمارٹ فون کے ہارڈ وئیر کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔
ڈسپلے: 5.5انچ، 1080p ، گوریلا گلاس 3
چپ سیٹ: کواڈ کور انٹل ایٹم Z3560اور Z3580
ریم: 4 جی بی (پرانے ورژن میں 3 جی بی تھی)
سٹوریج: 64 جی بی(128 جی بی تک بڑھائی جا سکتی ہے)
کارڈ سلاٹ: مائیکروایس ڈی(128 جی بی تک کی سپورٹ)
رئیر کیمرہ: 13 میگا پکسل
فرنٹ کیمرہ: 5 میگا پکسل
بیٹری:3000 ایم اے ایچ(بوسٹ فاسٹ چارجنگ کے ساتھ۔

39 منٹ میں 60 فیصد)
سمز: ڈوئل سم
آپریٹنگ سسٹم: اینڈریوڈ 5.0لولی پاپ

اسوس زین فون 2 لیزر
ZE500CL کی طرح اسوس زین 2فون لیزر میں 5 انچ ڈسپلے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے ہارڈ ورئیر کی تفصیل درج ذیل ہے۔
ڈسپلے:5 انچ،720p ، نان آئی پی ایس پینل، گوریلا گلاس 4
چپ سیٹ: کوالکم سنیپ ڈریگن 410
ریم: 2 جی بی
سٹوریج: 8 جی بی / 16 جی بی
رئیر کیمرہ: 13 میگا پکسل
فرنٹ کیمرہ: 5 میگا پکسل
نیٹ ورک: ایل ٹی ای
آپریٹنگ سسٹم:اینڈریوڈ 5.0لولی پوپ
بیٹری: 2,070/2,400ایم اے ایچ (مارکیٹ پر منحصر)

اسوس زین فون 2 لیزر کا رئیر کیمرہ سپر ریزولوشن موڈ میں 52 میگا پکسل کا ہو سکتا ہے، لیزر آٹو فوکس، 5 لینز اور f/2.0اپرچر جبکہ فرنٹ کیمرہ میں 85ڈگری وائیڈ اینگل، f/2.0اپرچر، لیزر آٹو فوکس لاک 0.3سیکنڈ میں۔

ایچ ڈی آر موڈ کی بدولت بہت زیادہ اور بہت کم روشنی میں شوٹنگ کی سہولت دیتا ہے۔کم روشنی کے معاملے میں 4 گنا حساس ہے

Asus Zenfone 2 Deluxe and Zenfone 2 Laser go official
تاریخ اشاعت: 2015-08-08

More Technology Articles