Asus ZenFone 2 Deluxe Special Edition packed with 256GB of internal storage

Asus ZenFone 2 Deluxe Special Edition Packed With 256GB Of Internal Storage

اسوس زین فون 2 ڈیلکس سپیشل ایڈیشن

کیا آپ کے موبائل میں 256 جی بی انٹرنل میموری کافی ہوگی؟ بالکل ہونی چاہیے۔ یہ اتنی زیادہ میموری ہے کہ بہت سے سیٹ مائیکروایس ڈی کارڈ کے ساتھ بس 128 جی بی تک میموری بڑھانے کی سپورٹ مہیا کرتے ہیں جبکہ اسوس زین فون 2 کا سپیشل ایڈیشن انٹرنل میموری ہی 256 جی بی فراہم کر رہا ہے اور جن لوگوں کو یہ میموری بھی کافی نہ لگے وہ اس میں مائیکروایس ڈی کارڈ کی بدولت 128 جی بی کا مزیداضافہ کر سکتے ہیں۔


اسوس نے برازیل میں اسوس زین فون 2 کا ڈیلکس سپیشل ایڈیشن متعارف کرایا ہے۔اس ہینڈ سیٹ کی 256 جی بی میموری ہی اسے ڈیلکس اور سپیشل بناتی ہے۔اتنی میموری میں آپ بہت سی فائلز، تصاویر اورویڈیو محفوظ کر سکتے ہیں۔اس ہینڈ سیٹ کی دیگر تفصیلات درج ذیل ہیں۔
ڈسپلے: 5.5انچ،1080 x 1920ریزولوشن، گوریلا گلاس 3 پروٹیکشن
چپ سیٹ: انٹل ایٹم Z3580ایس او سی


پروسیسر:اوکٹا کور2.5گیگا ہرٹز
جی پی یو: PowerVR G6430
ریم:4 جی بی
انٹرنل سٹوریج: 256 جی بی
کارڈ سلاٹ: مائیکرو ایس ڈی (128 جی بی تک کی سپورٹ)
رئیر کیمرہ: 13 میگا پکسل
فرنٹ کیمرہ: 5 میگا پکسل
بیٹری: 3000 ایم اےایچ(ناقابل تبدیل)
آپریٹنگ سسٹم: اینڈریوڈ 5.0کے ساتھ Zen UI
کنکٹیویٹی: 4 جی ایل ٹی ای(کیٹ 6)، 3 جی، وائی فائی، بلوٹوتھ 4.0اور جی پی ایس
سمز: ڈوئل سم

اسوس زین فون 2 ڈیلکس سپیشل ایڈیشن میں ریسنگ گیم Asphalt 8کا خصوصی ورژن بھی انسٹال ہے۔

(جاری ہے)

اس ہینڈ سیٹ کے ساتھ دو نئے بیک کور بھی دستیاب ہونگے۔یہ سمارٹ فون ڈوئل ایکٹیو، اسوس بوسٹ ماسٹر چارجنگ ٹیکنالوجی کے ساتھربرازیل میں اگلے ماہ فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔ اس کی قیمت اور عالمی مارکیٹ میں دستیابی کے حوالے سے معلومات سامنے نہیں آئیں۔

Asus ZenFone 2 Deluxe Special Edition packed with 256GB of internal storage
تاریخ اشاعت: 2015-08-22

More Technology Articles