Asus Zenfone 2 prices unveiled in Taiwan, 4GB model is $285

Asus Zenfone 2 Prices Unveiled In Taiwan, 4GB Model Is $285

اسوس زین فون 2 کے تمام ماڈلز اور قیمتیں

اسوس نے زین فون 2 کو اس سال کے شروع میں متعارف کرایا تھا۔ اس کے بعد اسوس نے زین فون 2 کے کئی ورژن متعارف کرائے، سب ہی زین فون 2 تھے۔ اس لیے قیمت اور ہارڈ وئیر کے حوالے سے بہت زیادہ کنفیوزن پیدا ہو گی۔
ذیل میں تمام ورژن کی قیمتیں اور تفصیلات ہیں۔
اسوس نے تائیوان میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں اسوس زین 2سمارٹ فونز اور دوسری چیزوں کے بارے کنفیوژن کو دور کیا گیا۔


اسوس زین فون 2 کے سب سے اچھے ورژن کا ماڈل نمبر ZE551MLہے۔ اس میں 5.5 انچ، 1080pڈسپلے سکرین ہے۔4 جی بی ریم، 2.3 گیگا ہرٹز کواڈ کور انٹل پروسیسر، 32 جی بی سٹوریج کے ساتھ اس ماڈل کی قیمت 285 ڈالر ہے۔
اس کے بعد جو دوسرا ورژن ہے اس میں ریم کو کم کر کے 2 جی بی کر دیا گیا ہے، پروسیسر 1.8 گیگا ہرٹزہے، اس لیے اس کی قیمت بھی تھوڑی کم ہے۔

(جاری ہے)

اس سمارٹ فون کا ماڈل نمبر بھی ZE551ML ہے جس کی قیمت 220 ڈالر ہے۔

ایک سے ماڈل نمبر کی وجہ سے ہی اس کی قیمت کے حوالے سے کافی کنفیوژن ہوتی ہے۔
اس کے بعد جو سمارٹ فون اسوس زین 2 ہے اس میں 5.5 انچ 720p ڈسپلے سکرین ہے۔اس سمارٹ فون میں 1.8 گیگا ہرٹز پروسیسر، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی سٹوریج ہے۔ اس کی قیمت 190 ڈالر ہے۔اس سمارٹ فون کا ماڈل نمبر ZE550ML ہے۔
سب سے کم قیمت اسوس زین 2 میں 5انچ 720pڈسپلے، 1.6 گیگا ہرٹز پروسیسر اور 2 جی بی ریم ہے۔
اس سمارٹ فون کا ماڈل نمبر ZE500CL اور قیمت 160 ڈالر ہے۔
4 جی بی ریم کے ساتھ اسوس کا زین فون 2 کا ایسا ورژن بھی ہے جس کی قیمت 200 ڈالر ہے۔
درج بالا تمام فون ہی اسوس زین 2 کہلاتے ہیں، اس لیے ان نے بارے میں بات کرتے یا خریدے ہوئے ان میں لگے ہارڈ وئیر یا ماڈل نمبر کا پتہ ہونا بہت ضروری ہے۔
ایک سے نام کی وجہ سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس وقت اسوس صرف اسوس زین 2 ہی بنا اور فروخت کر رہا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-03-10

More Technology Articles