Asus Zenfone 3s Max with 5000mAh battery launched

Asus Zenfone 3s Max With 5000mAh Battery Launched

اسوس نے 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری کے ساتھ اسوس زین فون 3 ایس میکس لانچ کر دیا

اسوس نے 220 ڈالر میں اپنا نیا فون اسوس زین فون 3 ایس فروخت کے لیے پیش کر دیا ہے۔اس فون کا سب سے اہم فیچر اس کی 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ دوسرے ہارڈ وئیر میں میڈیا ٹیک MT6750 ایس او سی، 5.2 انچ ایچ ڈی سپلے، 3 جی بی / 32 جی بی میموری اور 13 میگا پکسل/8 میگا پکسل کا کیمرہ سیٹ اپ ہے۔

(جاری ہے)


زین فون 3 ایس میکس میں اینڈروئیڈ 7.0 نوگٹ انسٹال ہے۔ اس ڈیوائس کا ایک اور اہم فیچر فنگر پرنٹ سنسر بھی ہے۔اس ڈیوائس کو بلیک اور سینڈ گولڈ رنگوں میں متعارف کرایا گیا ہے۔ فی الحال اس ڈیوائس کو صرف بھارت میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-02-07

More Technology Articles