Asus Zenfone 4 Max unveiled with 5000mAh battery-

Asus Zenfone 4 Max Unveiled With 5000mAh Battery-

اسوس نے 5000 ایم اے ایچ بیٹری اور ڈوئل کیمرہ کے ساتھ اسوس زین فون 4 میکس متعارف کرا دیا

سمارٹ فونز میں جو چیز سب سے اہم سمجھی جاتی ہے وہ بیٹری لائف ہے۔ اسوس نے اپنے نئے اسوس زین فون 4 میکس کو بیٹری لائف کے حوالے سے ہی بنایا ہے۔ اسوس نے اس فون میں 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری شامل کی ہے۔ PowerMaster سیونگ موڈ کی بدولت یہ بیٹری فون کو لمبے عرصے تک چلا سکتی ہے۔ایک بار فون مکمل چارج ہونے پر آپ اس فون کی سکرین پر 22 گھنٹوں تک ویڈیو دیکھ سکتے ہیں۔


اس فون کو دو ورژن میں متعارف کرایا گیاہے۔ ایک ورژن سنیپ ڈریگن 430 (اوکٹا کور) اور دوسری سنیپ ڈریگن 425(کواڈ کور ) ہے۔فون میں 4 جی بی تک ریم اور16/32/64 انٹرنل سٹوریج ہے۔ انٹرنل سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔
اس فون کا باکس میں ملنے والا چارجر کچھ خاص نہیں۔ 10W کا یہ چارجر بیٹری کو 4 گھنٹوں میں 100 فیصد تک چارج کرتا ہے تاہم 15 منٹ کی چارجنگ سے فون پر 3 گھنٹے بات کی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

فون کی خاص بات یہ ہے کہ چار گھنٹے چارجنگ کے دوران یہ گرم بھی نہیں ہوتا۔
120 ڈگری فیلڈ آف ویو کے ساتھ زین فون 4 میکس کی بیک پر 13 میگا پکسل کا ڈوئل کیمرہ ہے۔فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل کا کیمرہ ہے جو 140 ڈگری پر سیلفی پینوراما بنا سکتا ہے۔
5.5 انچ 1080p آئی پی ایس ڈسپلے کے اس فون میں اینڈروئیڈ 7.0 کے ساتھ ZenUI انسٹال ہے۔
اسوس زین فون 4 میکس کو سب سے پہلے روس میں متعارف کرایا جائے گا۔ وہاں سنیپ ڈریگن 425 کواڈ کور، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی سٹوریج ماڈل کی قیمت 235 ڈالر ہے۔ یاد رہے کہ روس میں سمارٹ فونز کی قیمتیں کافی زیادہ ہوتی ہیں، اس لیے ہو سکتا ہے کہ دوسرے ممالک میں اس فون کی قیمت کافی کم ہو۔

تاریخ اشاعت: 2017-07-04

More Technology Articles