Asus ZenFone Zoom finally released

Asus ZenFone Zoom Finally Released

اسوس زین فون زوم

اسوس کی جانب سے زین فون زوم کے پہلے اعلان کے ایک سال بعد اسوس نے اس ڈیوائس کو اپنے ملک تائیوان میں لانچ کر دیا ہے۔
تائیوان میں لانچ کیے گئے زین فون زوم کے 2 ورژنز متعارف کرائے گئے ہیں۔ایک ورژن 64 جی بی انٹرنل سٹوریج کے ساتھ ہے جس میں 2.3 گیگا ہرٹز کواڈ کور انٹل آٹم زیڈ3580 پروسیسر ہے جبکہ 128 جی بی انٹرنل سٹوریج والے ورژن میں 2.5 گیگا ہرٹز کواڈ کور انٹل آٹم زیڈ3590 پروسیسر ہے۔

64 جی بی ورژن کی قیمت تقریباً 428 ڈالر ہے جبکہ 128 جی بی 489 ڈالر میں خریدا جا سکتا ہے۔دونوں فونز کے کور لیدر کے ہیں۔
اسوس زین فون زوم کا رئیر کیمرہ 13 میگا پکسل جس کا آپٹیکل زوم 3ایکس ہے، اسی وجہ سے اس کا نام زوم ہے۔یہ کیمرہ فون کی بیک پر اچھی خاصی جگہ گھیرتا ہےجبکہ اس کے فیچرز میں لیزر آٹو فوکس، آپٹیکل امیج سٹیبلازیشن اور ڈوئل ایل ای ڈی فلیش شامل ہے۔

(جاری ہے)

فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل کا ہے۔
اسوس زین فون زوم میں اینڈروئیڈ لولی پاپ انسٹال ہے، ایل ٹی ای کنکٹیویٹی، 5.5 انچ 1080pڈسپلے، 4 جی بی ریم اور 3000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔تائیوان سے باہر زین فون زوم کے لانچ کے حوالے سےابھی تک کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

اسوس زین فون زوم

تاریخ اشاعت: 2015-12-03

More Technology Articles