BlackBerry DTEK60 up for pre order unofficially

BlackBerry DTEK60 Up For Pre Order Unofficially

بلیک بیری DTEK60 کے پری آرڈر بھی شروع ہوگئے

بلیک بیری نے ابھی باضابطہ طور پر اپنے تازہ ترین سمارٹ فون DTEK60کو متعارف نہیں کرایا مگر پھر بھی ایک آن لائن ریٹیلر نے اس کے پری آرڈر شروع کر دئیے ہیں۔کینیڈین کمپنی بلیک بیری نے ابھی تک اس کی قیمت کا اعلان نہیں کیا مگر بااختیار ریٹیلر اسے 699.99 کینڈین یا 535 امریکی ڈالر میں فروخت کررہا ہے۔آن لائن سٹور NCIX پر خریدنے کے بعد یہ فون تبدیل یا واپس نہیں ہوگا۔

اس ان لاک فون میں صارفین اپنی مرضی کا جی ایس ایم نیٹ ورک استعمال کر سکتے ہیں۔آن لائن سٹور کا کہنا ہے کہ یہ ڈیوائس 11 ستمبر کو سٹور پر دستیاب ہوگی۔ اُن یہ بھی کہنا تھا کہ اس کی قیمت تبدیل بھی ہوسکتی ہے۔
بلیک بیری DTEK60کا ڈسپلے 5.5 انچ ایمولڈ ہے جو کواڈ ایچ ڈی (1440 x 2560 پکسل ) ریزولوشن کو سپورٹ کرتی ہے۔

(جاری ہے)

فون کی بیک پر 21 میگا پکسل کا زبردست کیمرہ ہے، جس میں کئی ایڈوانس فیچرز بھی ہونگے۔

اس فون کے چپ سیٹ کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں آئی مگر افواہیں ہیں کہ اس میں کوالکوم سنیپ ڈریگن 820 پروسیسر کے ساتھ 4 جی بی ریم اور 32 جی بی سٹوریج ہو گی، جسے 256 جی بی تک بڑھایا جا سکے گا۔DTEKکے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس میں نہ تبدیل ہونے والی 3000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہوگی۔ کنکٹیویٹی کے لیے 4 جی ایل ٹی ای، بلوٹوتھ 4.2، یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ اور GLONASS کے ساتھ جی پی ایس بھی ہوگا۔
بلیک بیری DTEK60 کو اسی ہفتے میں باضابطہ طور پر متعارف کرا سکتا ہے۔

BlackBerry DTEK60 up for pre order unofficially
تاریخ اشاعت: 2016-10-02

More Technology Articles