BlackBerry reportedly considering launching an Android smartphone

BlackBerry Reportedly Considering Launching An Android Smartphone

بلیک بیری کا اینڈریوڈ سمارٹ فون لانچ کرنے پرغور

بلیک بیری کے حال ہی متعارف کرائے گئے ہینڈسیٹ توقعات سے کم فروخت ہوئے ہیں، اس کے بعد سےبلیک بیری ایک اینڈریوڈ سمارٹ فون لانچ کرنے کا سوچ رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایک سلائیڈر فون(جیسا کہ اوپر تصویر میں دکھایا گیا ہے) جسے بلیک بیری نے اس سال موبائل ورلڈ کانگرس میں ظاہر کیا تھا، بلیک بیری کا پہلا اینڈریوڈ سمارٹ فون ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)


رپورٹ کے مطابق اینڈریوڈ سمارٹ فون لانچ کرنے کا مقصد کراس پلیٹ فارم پر انٹرپرائز موبائلٹی منیجمنٹ سلوشن(ای ایم ایم) جسے بی ای ایس 12 (BES12) کا نام دیا گیا ہے ، کو پروموٹ کرنا ہے۔ بلیک بیری ظاہر کرنا چاہتا ہے کہ وہ سمجھتا ہے بی ای ایس سسٹم نہ صرف دوسرے آپریٹنگ سسٹم کو کنٹرول کر سکتا ہے بلکہ سمارٹ فونز اور ٹیبلٹ پر خاصا محفوظ بھی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-06-13

More Technology Articles