BlackBerry rumored to have plans for an Android powered Passport

BlackBerry Rumored To Have Plans For An Android Powered Passport

بلیک بیری اینڈریوڈ کا حامل پاسپورٹ 2 لانچ کرے گا

بلیک بیری پاسپورٹ سلور ایڈیشن(تفصیلات اس صفحے پر) کی چند تصاویر منظر عام پر آئیں ہیں، جس میں اس پر اینڈریوڈ5.1 چلتے ہوئے دکھایا گیاہے۔ انہی تصاویر سے افواہوں نے جنم لیا ہے کہ یہ تصاویر اُس پروٹو ٹائپ کی ہیں جو بلیک بیری بنا رہا ہے۔اطلاعات، جو محض افواہ بھی ہو سکتی ہے، کے مطابق اینڈریوڈ کا حامل ایک بلیک بیری ہینڈ سیٹ 2016 کی دوسری سہ ماہی میں دستیاب ہوگا۔

کہا جا رہا ہے کہ یہ ڈیوائس بلیک بیری پاسپورٹ 2 ہوگی۔

(جاری ہے)


ایک اطلاع یہ بھی ہے کہ بلیک بیری اینڈریوڈ سمارٹ فون صرف اس صورت میں لانچ کرے گا جب بلیک بیری وینس کامیاب ہوگا۔بلیک بیری وینس(BlackBerry Venice) اس سال نومبر میں لانچ ہوگا اور اس میں بھی اینڈریوڈ انسٹال ہوگا۔
اس سال جون میں بلیک بیری کے سی ای او جون چین نے کہا تھا کہ ہم اینڈریوڈ سمارٹ فون اس وقت تک نہیں بنائیں گے جب تک ہمیں یہ یقین نہ ہو جائے کہ اینڈریوڈمحفوظ ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ ہم صرف محفوظ فون بناتے ہیں، جس دن ہمیں یقین ہوا کہ اینڈریوڈ محفوظ ہے، ہم اینڈریوڈ فون بنا لیں گے۔ لگتا ہے اب بلیک بیری کو ایسا طریقہ مل گیا ہے جس سے محفوظ اینڈریوڈ فون بنایا جا سکے۔

تاریخ اشاعت: 2015-08-23

More Technology Articles