CANON POWERSHOT SX730 HS LAUNCHED

CANON POWERSHOT SX730 HS LAUNCHED

کینن نے پاور شاٹ ایس ایکس 730 ایس ایچ لانچ کر دیا

کینن نے اپنی پاور شاٹ ایس ایکس سریز میں ایک نئے کیمرے کا اضافہ کیا ہے۔ کینن نے سلم اور پاور فل سپر زوم پاور شاٹ ایس ایکس 730 ایس ایچ (PowerShot SX730 HS) کیمرہ کو متعارف کرایا ہے۔
اس کیمرے میں 20.3 MP CMOS سنسر کے ساتھ DIGIC 6 پراسیسنگ پاور کو یکجا کر دیا گیا ہے۔ یہ کیمرہ مسلسل 5.9 fps پر شوٹنگ کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)


وائیڈ اینگل 40x آپٹیکل زوم اور 80x زوم پلس کی بدولت یہ کیمرہ قریب اور دورہر طرح کی شوٹنگ کے لیے بہترین ہے۔

39.9 ملی میٹر موٹا یہ کیمرہ جینز کی جیب میں بھی آرام سے سما سکتا ہے۔
7.5 سینٹی میٹر ڈسپلے سکرین کے ساتھ پاور شاٹ ایس ایکس 730 ایس ایچ کی آٹو فوکس سپیڈ صرف 0.12 سیکنڈہے۔ کیمرے کو وائی فائی کی مدد سے سمارٹ فون سے کنکٹ کر کے اپنے یادگار لمحات کو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا جاسکتا ہے۔بلوٹوتھ کنکٹیویٹی کی بدولت کیمرے کو ریموٹلی بھی کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-04-13

More Technology Articles