Canon's G7 X III can shoot vertical video for your Instagram
کینن کا G7 X III کیمرہ انسٹاگرام کے لیے عمودی ویڈیو بھی بنا سکتا ہے
کینن نے G7 X III کو اگلی نسل کا وی لاگنگ کیمرہ قرار دیا ہے۔ اس کا ہارڈ وئیر بھی اسے کچھ ایسا ہی ظاہر کرتا ہے۔ اس کیمرے میں 4.2 گنا آپیٹکل لینز ہیں ( جو 35 ایم ایم میں 24-100 mm f/1.8-2.8 کے برابر ہے)۔ ا سکے ساتھ کیمرے میں بلٹ ان آپٹیکل امیج سٹیبلائزیشن بھی ہے۔ اس کیمرے کی ٹچ سکرین 3 انچ کی ہے، جو وی لاگنگ یا سیلفی کے لیے 180 ڈگری پر مڑ سکتی ہے۔ اس کیمرے میں ہیڈ فون جیک نہیں ہے لیککن بہترین آڈیو کوالٹی کے لیے اس میں بلٹ ان مائیکرو فون ان پٹ ہے۔
(جاری ہے)
اس کیمرے سے صارفین بغیر کراپنگ کے 30 fps پر 4K ویڈیو ریکارڈ کر سکتے ہیں۔ یہ فیچر 2,300 ڈالر کے EOS R میں بھی نہیں ہے۔ سلوموشن کے لیے یہ 120 fps پر 1080p پر ریکارڈنگ کر سکتا ہے۔
اس کیمرے کا ایک متاثر کن فیچر یہ بھی کہ اس سے صارفین وائی فائی پر براہ راست یوٹیوب پر لائیو سٹریم کر سکتے ہیں۔
G7 X III میں بلٹ ان جیارو کی مدد سے آپ عمودی ویڈیو بھی ریکارڈ کر کے انسٹاگرام سٹوری کے طور پر شیئر کر سکتے ہیں۔ کینن کے اس کیمرے کو وی لاگرز کے کنونشن Vidcon 2019 میں لانچ کیا جا رہا ہے۔
G7 X III جہاں وی لاگرز کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے وہیں G5 X II کو فوٹو گرافر کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کیمرے کا ڈیزائن اور ہارڈ وئیر بھی G7 X III جیسا ہی ہے لیکن اس میں 24-120mm کے برابر f/1.8-2.8 زوم لینز کے ساتھ پاپ اپ او ایل ای ڈی الیکٹرونک ویو فائینڈر بھی ہے۔
G7 X III کی قیمت 749 ڈالر ہوگی۔یہ سلور اور سیاہ رنگوں میں دستیاب ہوگا۔ G5 X II کی قیمت 899 ڈالر ہوگی، یہ صرف سیاہ رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔ دونوں کیمروں کی فروخت کا آغاز اگلے ماہ سے ہوگا۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry