Caviar introduces iPhone X Tesla with solar panel on the back

Caviar Introduces IPhone X Tesla With Solar Panel On The Back

روسی کمپنی نے سولر پاور بیک کے ساتھ آئی فون ٹین ٹیسلا متعارف کرادیا

کچھ عرصہ قبل امریکی صدر ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن کی ملاقات کے موقع پر روسی کمپنی Caviar نے ان دونوں راہنماؤں کی شبیہ کے ساتھ ایک فون متعارف کرایا تھا۔ اب اس کمپنی نے آئی فون ٹین ٹیسلا (iPhone X Tesla) متعارف کرایا ہے۔ اس فون کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی بیک پر سولر پینل لگے ہوئے ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ آپ کو اپنے اس فون کو الٹا کر کے رکھنا پڑے گا، جس کے بعد یہ خود ہی سورج کی روشنی سے چارج ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

اس فون کی باڈی پر پی وی ڈی کی کوٹنگ اور شاک پروف پلیٹ بھی لگائی گئی۔اس فون میں کیمرے کے ساتھ سونے کی پلیٹ بھی لگائی گئی ہے۔ کمپنی نے اس فون کی گلاس باڈی کو براہ راست ٹائٹینیم سے بدل دیا ہے۔اس فون کے ایج اور کیمرہ کے گرد 24 کیرٹ سونے کے رم لگائے گئے ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ خود چارج ہونے والا آئی فون ٹین نکولا ٹیسلا، سٹیو جابز اور ایلن مسک سے متاثر ہو کر بنایا گیا ہے۔اس فون کے 64 جی بی سٹوریج ورژن کی قیمت 2 لاکھ 59 ہزار روبل یا 4445 ڈالر ہے جبکہ فون کے 256جی بی سٹوریج ورژن کی قیمت 2 لاکھ 74 ہزار روبل یا 4700 ڈالر ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-11-02

More Technology Articles