Chinese smartphone Market cheap and a risk for industry

Chinese Smartphone Market Cheap And A Risk For Industry

چائنہ کے جعلی سمارٹ فون۔ غیر معیاری اور انڈسٹری کیلئے تباہی

بے شمارعجائبات کے ساتھ ساتھ چائنہ کی ٹیکنا لوجی مارکیٹ میں بھی یہ خاصیت ہے کہ آپ وہاں سے بغیر حکمتِ عملی کے اپنا سمارٹ فونز بنانے کا کاروبار شروع کر سکتے ہیں۔اگر آپ کو فکر نہیں ہے کہ آپ کے برانڈ کا نام ٹاپ 10 بنانے والوں میںآئے گا یا نہیں آپ کے بزنس کا مقصد صرف سمارٹ فونز کی مارکیٹ کو نقصان پہنچانا ہے جو کہ 2017 تک $120 بلین تک پہنچ سکتا ہے، تو چائینہ آپ کیلئے کسی جنت سے کم نہیں!۔



سب سے پہلے آپ کو سستا اور قابلِ اعتماد میڈیا ٹیک پروسیسر چاہیے ہونگے جن کے کل کی کوئی گارنٹی نہیں ہے، یعنی آج چل گیا تو چل گیا، کل اللہ مالک ہے۔ دوسرا یہ کہ آپ توجہ کے ساتھ دوسروں کے ڈئزائن کیے گئے سمارٹ فونز کے نقل اتارکر ان لوگوں کی محنت پر پانی پھیریں جنہوں نے وہ ڈیزائن کرنے میں انتھک محنت کی ۔

(جاری ہے)

چائنہ کے جعلی موبائل فون

یہ بات انتہاہی شرمناک ہے کہ سمارٹ فونز کی نقل مارکیٹ میں لا کر ان کی انڈسٹری کو بری طرح نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔

میڈیا ٹیک کی طرف سے اب تک سامنے آنے والے نقل سمارٹ فونز میں سامسنگ، ایپل اور ایچ ٹی سی شامل ہیں۔ نا صرف ان کے بنانے کے عمل میں بلکہ ان کے اندرونی سافٹ وئیریعنی انٹرفیس کو بھی بڑی باریکی سے کاپی کیا جا رہا ہے۔

نہ صرف یہ بلکہ وہ سمارٹ فونز جن کا مارکیٹ میں آنا ابھی تک کنفرم نہیں ان کی نقل بھی مارکیٹ میں آچکی ہے۔ اب تک چائنہ کے بنائے گئے 11 نقل فونز ہمارے اردگرد پائے جاتے ہیں، جبکہ گلیکسی نوٹ 4 اور نیکسس 6 کی نقل ابھی تک سامنے نہیں آئی۔ہمیں یقین ہے کہ وہ بھی بہت جلد مارکیٹ میں آجائے گی!۔

تاریخ اشاعت: 2014-01-23

More Technology Articles