Coming soon from Bluboo an Android Wear powered cheap smartwatch

Coming Soon From Bluboo An Android Wear Powered Cheap Smartwatch

بلبو جلد ہی سستی اینڈروئیڈ وئیر سمارٹ واچ متعارف کرائے گا

بلبو(Bluboo) نے کچھ ماہ پہلے ہی149.99 ڈالررمیں ایکس ٹچ سمارٹ فون لانچ کیا تھا، جس میں اُن تمام سمارٹ فونز کے فیچر تھے جو اس سے دو گنا یا تین گنا زیادہ قیمتی تھے۔یہی بلبو اب اپنی دوسری نسل کی سمارٹ واچ Bluboo Uwatch متعارف کرا رہا ہے۔ یوواچ کی قیمت بھی کافی متاثر کن یعنی 49.99ڈالر ہے۔بلبو نے پہلے بھی Bluboo Xwatch کے نام سے ایک اینڈروئیڈ واچ متعارف کرائی ہے تاہم ایکس واچ ابھی تک ریلیز نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

ایکس واچ کے گول ڈائل کے ساتھ دو بٹن ہیںَ۔ایکس واچ میں دل کی دھڑکن کی رفتار کے لیے سنسر بھی ہیں مگر ابھی تک ایکس واچ کی دستیابی اور قیمت کے بارے میں معلومات سامنے نہیں آئیں۔
ایکس واچ کے برعکس یو واچ کا ڈائل چوکور ہے۔میٹل کی بنی اس گھڑی کی سکرین کے نیچے بھی ایک بٹن ہے۔ بظاہر یہی لگ رہا ہے کہ بلبو دونوں گھڑیوں کو اگلے ماہ فروخت کے لیے پیش کر دے گا۔49.99ڈالر کی قیمت میں بلبو یوواچ اب تک کی سب سے سستی ترین اینڈروئیڈ وئیر سمارٹ واچ ہے۔

Coming soon from Bluboo an Android Wear powered cheap smartwatch
تاریخ اشاعت: 2015-11-11

More Technology Articles