Firefox OS smartphones for under 50 USD to launch in India

Firefox OS Smartphones For Under 50 USD To Launch In India

فائر فوکس نے نیاسستا سمارٹ فون بھارت میں متعارف کروا دیا

فائر فوکس او ایس سمارٹ فونز فی اولوقت یورپ اور لاطینی امریکہ میں دستیاب ہیں اور اب جولائی میں موزیلا اپنا یہ سمارٹ فون انڈین مارکیٹ میں بھی متعارف کروانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ کمپنی انڈیامیں اپنا سمارٹ نہایت کم قیمت پر متعارف کروائے گی۔ انڈین مارکیٹ میں اس کی قیمت 50 ڈالر ہوگی۔

(جاری ہے)


کمپنی کی سی ای او اور سی او او گونگ لی سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ایک ملین سے زیادہ فائیر فوکس او ایس سمارٹ فونز پوری دنیا میں فروخت کیے جا چکے ہیں ۔

جبکہ 2014 کے آخر تک کمپنی 10ملین سمارٹ فونز فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
گونگ لی کے مطابق ہر ملک میں موزیلا فائیر فوکس او ایس پروجیکٹ کے ایک یا دو کیریئرز ہیں جبکہ انڈیا میں اس کے 10 کیرئیرز ہیں۔فائر فوکس پاکستانی موبائل آپریٹرز کے ساتھ بھی رابطے میں ہے، اور عین ممکن ہے کہ اگلے چند ماہ میں یہ فون پاکستان میں بھی لانچ کر دیا جائے۔

تاریخ اشاعت: 2014-07-16

More Technology Articles