Foxconn to bring in 10000 robots

Foxconn To Bring In 10000 Robots

فوکس کون آئی فون 6 کی پروڈکشن بڑھانے کے لیے 10000 روبوٹس بنائے گا

’’فوکس کون‘‘ جو کہ ایپل کے آئی فون بنانے والی سب سے پہلی چائنیز مینوفیکچرر کمپنی ہے۔مبینہ طور پر آئی فون 6 کی پروڈکشن بڑھانے کے لیے 10,000 ربورٹس بنائے گی۔فی الوقت کمپنی ان ربورٹس کی فائنل ٹسٹنگ کے مراحل میں ہے ، ہر ربورٹ 30,000 سمارٹ فونز بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)


بنائے جانے والے ان ربورٹس کی قیمت 20,000 ڈالر سے 25,000 ڈالر کے درمیان ہے اور دوسرے مینو فیکچرز استعمال میں نہیں لا سکیں گے۔ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ کس طرح یہ کمپنی کے موجودہ افرادی قوت پر اثر انداز ہونگے ۔ سوائے اس کے کہ یہ پروڈکشن میں اضافہ کا سبب بنیں گے۔
ایک رپورٹ کے مطابق فوکس کون نے حال ہی میں ایپل کے نئے سمارٹ فون کی تیاری کے لیے 100,000 نئے ملازم بھی بھرتی کئے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2014-07-08

More Technology Articles