Fujifilm launches a square format printer for your smartphone

Fujifilm Launches A Square Format Printer For Your Smartphone

فیوجی فلم نے سمارٹ فون کے پورٹیبل وائی فائی پرنٹر متعارف کرا دیا

فیوجی فلم نے سمارٹ فونز کے لیے نیا پورٹیبل پرٹنر لانچ کیا ہے۔ Instax Share SP-3 SQ نامی اس پرنٹر پر کسی بھی آئی  او ایس اور اینڈروئیڈ   فون سے وائی فائی کے ذریعے  تصویر پرنٹ کی جا سکتی ہے تاہم ایسا کرنے کےلیے صارفین کو اپنے فون میں فیوجی فلم شیئر نامی ا یپلی کیشن انسٹال کرنی پڑے گی۔SP-3 کو سمارٹ فون یا فیوجی فلم ایکس سیریز کیمروں سے کنکٹ کر کے Instax Square فلم پر800x800ڈاٹس 318 ڈی پی آئی تصاویر بنائی جا سکتی ہیں۔


یہ پرنٹر کافی تیز رفتاری سے پرنٹ نکالتا ہے۔  اسے ایک پرنٹ نکالنے میں صرف 13 سیکنڈ لگتے ہیں۔ پرنٹر کی بلٹ ان بیٹری  کو ایک بار چارج کر کے 160 پرنٹ نکالے جا سکتے ہیں۔ صارفین فیوجی شیئر ایپ استعمال کر کے ایک  شیٹ پر ایک تصویر بھی بنا سکتےہیں اور 2 سے 9 تصاویر کا کولیج بھی پرنٹ کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

پرنٹر سے تصاویر ہی نہیں بلکہ ٹیکسٹ ، میگزین کور اور سی ڈی جیکٹ بھی پرنٹ کی جاسکتی ہیں۔

فیوجی کی ایپ میں اس حوالے سے پہلے سے بہت سے ٹیمپلٹس ہیں۔فیوجی شیئر ایپ فیس بک، انسٹاگرام، ڈراپ باکس، گوگل فوٹوز اور فلکر سے بھی مربوط ہو سکتی ہے۔یہ پرنٹرنومبر میں 199.95 ڈالر میں سفید یا سیاہ رنگ میں دستیاب ہوگا۔ Instax Square کو اس کے ساتھ الگ سے فروخت کیا جائے گا، جس کی قیمت 16.99 ڈالر ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-10-25

More Technology Articles