G Stylo 4 launched

G Stylo 4 Launched

ایل جی نے 6.2 انچ ڈسپلےا ور اینڈروئیڈ 8.1 اوریو کے ساتھ ایل جی سٹائلو 4 لانچ کر دیا

ایل جی نے امریکا میں ایک نیا سمارٹ فون متعارف کرایا ہے۔ ایل جی سٹائلو نامی اس ڈیوائس میں اوکٹا کور 1.8 گیگا ہرٹز پروسیسر کے ساتھ سنیپ ڈریگن 450 ایس او سی، 2 جی بی ریم اور 32 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔
فون کا ڈسپلے 6.2 انچ اور ریزلوشن 2160 × 1080پکسل ہے۔ اس فون میں 13 میگا پکسل رئیر اور 5 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ ہے۔ فون کے ساتھ صارفین کو Stylus Pen بھی ملے گا۔

فنگر پرنٹ سنسر فون کی بیک پر ہے۔ 3300 ایم اے ایچ کی بیٹری کے حامل اس فون میں اینڈروئیڈ 8.1 اوریو انسٹال ہے۔

(جاری ہے)


اس فون کے سافٹ وئیر فیچرز میں سے ایک فیچر Screen off Memo ہے یعنی آپ سٹائلس پین نکالیں اور لکھنا شروع کر دیں، آپ کو سکرین آن کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔ ایک اور فیچر GIF Capture کا ہے۔ جس سے آپ ویڈیو بنا کر اسے جف میں بدل سکتے ہیں۔اس فون میں Qlens کے ساتھ این ایف سی سپورٹ بھی ہے۔ کیو لینز کو ایل جی نے گوگل لینز کے مقابلے میں متعارف کرایا ہے۔یہ فون اصل میں زیادہ ریم اور Band 71 سپورٹ کے ساتھ ایل جی کیو سٹائلس ہی ہے۔امریکا میں یہ فون MetroPCS پر دستیاب ہے۔ اس کی اصل قیمت تو 239 ڈالر ہے لیکن ویب سائٹ پر اس کی قیمت 179 ڈالردرج ہے۔

G Stylo 4 launched
تاریخ اشاعت: 2018-06-21

More Technology Articles