Galaxy S5 full review before launch

Galaxy S5 Full Review Before Launch

سامسنگ گلیکسی ایس 5 کا تفصیلی جائزہ

حتمی ریلیز سے پہلے گلیکسی ایس 5 کا تفصیلی جائزہ سامنے آگیا ہے۔ اس جائزے میں فون میں شامل کیے گئے نئے فیچرز ، فون کی کارکردگی اور کس طرح سے یہ اپنے خریفوں سے مقابلہ کرے گا سب شامل ہے۔
سب سے پہلے اس کے ڈیزائن کے بارے میں بات کرتے ہیں ۔ دیکھنے میں یہ کافی حد تک ایس 4 سے ملتا جلتا ہے مگر اس کی ایک خاصیت جو اس کو ایس 4 سے جدا کرتی ہے وہ ہے اس کا واٹر ریزسٹنٹ ہونا ہے۔

جیسا کہ آپ دے گئی تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح یہ فون بغیر کسی قسم کا نقصان اٹھائے کچھ ٹائم کے لیے پانی میں رہ سکتا ہے۔ اگرچہ سامسنگ کی طرف سے یہ بات بالکل واضح کردی گئی ہے کہ یہ فون واٹر ڑیزسٹنٹ ہے نا کہ واٹر پروف۔
اگر اس کا مقابلہ اس سامسنگ کے دوسرے ہینڈ سیٹ سے کیا جائے تو اس کا ڈسپلے بھی کافی بہتر نظر آرہا ہے۔

(جاری ہے)

ایس 4 کے مقابلے میں اس میں رنگوں کی درستگی بھی کافی بہتر ہے۔


16 میگاپکسل کیمرہ نئی آئی ایس او سیل سینسر ٹیکنالوجی کے ساتھ، نیا سنیپ ڈراگن 801 پروسیسر، 3 جی بی ریم بھی اس میں شامل ہونگے۔
سننے میں آرہا ہے کہ 16 میگاپکسل کیمرہ ہونے کے باوجود بھی تصویر کشی میں کچھ خاص فرق سامنے نہیں آئے گا۔ان باتوں میں کتنی سچائی ہے یہ تو تبھی پتہ چلے گا جب یہ فون مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔ہم اس فون کے بارے میں آپ کو اپ ڈیٹ کرتے رہیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2014-03-17

More Technology Articles