Galaxy S5 outsells iPhone 5s over launch weekend

Galaxy S5 Outsells IPhone 5s Over Launch Weekend

گلیکسی ایس 5 اپنے لانچ کے ہفتے میں آئی فون 5 ایس سے بازی مار گیا

سامسنگ گلیکسی ایس 5 اپنے لانچ کے ہفتے میں آئی فون 5 ایس کے مقابلے میں زیادہ فروخت ہوا۔ ایک تجزیہ کے مطابق گلیکسی ایس 5 کی اپنے لانچ کے ہفتے میں امریکہ اور کینڈا سمارٹ فون مارکیٹ میں شرحِ فروخت 25 فیصد اور 18 فیصد رہی۔جبکہ امریکہ اور کینڈا میں آئی فون 5 ایس کی شرحِ فروخت اپنے لانچ کے ہفتے میں 18 فیصد اور 13 فیصد رہی تھی۔

(جاری ہے)


یہ دلچسپ تجزیہ ’’آئی کیو میٹریکس کمپنی ‘‘طرف سے سامنے آیا ہے۔ کمپنی نے یہ ڈیٹا 15,000 سٹور زسے دونوں حریف فونز کے لانچ کے پہلے ہفتے میں شرحِ فروخت کی بنا پر اکٹھا کیا ہے۔
اس تجزیہ کے مزید تفصیلات کے مطابق جنوبی امریکہ میں گلیکسی ایس 5 کی شرحِ فروخت 41فیصد رہی، شمال مشرق میں 30 فیصد ، مڈ ویسٹ میں 23 فیصد اور مغرب میں 21 فیصد رہی۔

تاریخ اشاعت: 2014-04-26

More Technology Articles