Galaxy s5 receives one major update

Galaxy S5 Receives One Major Update

سامسنگ نے گلیکسی ایس 5کا سافٹ وئیر اپ ڈیٹ کر دیا، کیمرہ مسائل حل ہو گئے

انٹرنیشل گلیکسی ایس 5 کے نئے اپڈیٹس کے بعد کیمرے کی کارکردگی میں خاصی بہتری آئی ہے۔اس کے علاوہ گیلری اور فنگر پرنٹ میں بھی کافی مثبت فرق آیا ہے۔یہ اپڈیٹس ابھی صرف برطانیہ کے صارفین کے لیے دستیاب ہیں مگر جلد ہی پوری دنیا میں ان کی دستیابی ممکن ہو جائے گی۔

(جاری ہے)


’’سیم موبائل‘‘ کے مطابق اپڈیٹس کی وجہ سے کیمرہ پہلے سے زیادہ تیز رفتاری سے کھول جاتا ہے جبکہ اسی طرح کا فرق گیلری میں بھی سامنے آیا ہے۔


ذرائع کے مطابق فنگر پرنٹ سکینر میں بھی کافی بہتری آئی ہے اور اب ایک ہاتھ کی مدد سے ہی اس کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔سافٹ وئیر کا ورزن اینڈرائیڈ 4.4.2 ہی ہے جبکہ اپڈیٹس کا ورزن G900FXXU1ANE2 ہے۔ جو فی الوقت صرف سامسنگ کے ’’کائیز‘‘ سافٹ وئیر کے ذریعے ہی دستیاب ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-05-13

More Technology Articles