Galaxy S5 vs iPhone 5s Fingerprint Scanner

Galaxy S5 Vs IPhone 5s Fingerprint Scanner

گلیکسی ایس 5 اور آئی فون 5 ایس کے درمیان فنگر پرنٹ سکینر کی جنگ

ایپل نے موبائل فونز میں فنگر پرنٹ ٹیکنالوجی متعارف نہیں کروائی ،لیکن اس کی ایک کوشش آئی فون 5 ایس میں ہوم بٹن کو ٹچ آئی ڈی سکینر میں تبدیل کر کے کی گی ہے۔ ایپل کو اپنی اس ٹیکنالوجی کو مزید بہتر بنانا ہوگا کیونکہ دوسرے مینوفیکچرز بھی جلد ہی فنگر پرنٹ ٹیکنالوجی کا اضافہ کرنے کی طرف غور کر رہے ہیں۔اس سلسلے میں سامسنگ کی طرف سے ایک کوشش گلیکسی ایس 5 میں سامنے بھی آئی ہے۔

(جاری ہے)

لیکن یہ دونوں ٹیکنالوجیز کس طرح کام کرتیں ہیں؟
اس میں کوئی راز کی بات نہیں کہ سامسنگ کے ایس 5 کے مقابلے میں ایپل نے آئی فون 5 ایس میں ایک مختلف طریقے کا انتخاب کیا ہے۔
آئی فون میں آپ کو اپنی فنگر ٹچ آئی ڈی بٹن پر رکھنی ہوتی ہے جبکہ سامسنگ میں آپ اپنی انگلی کو ہوم بٹن کے اوپر سے سوائپ کرتے ہیں۔
نیچے دی گئی ویڈیو میں آپ دونوں موبائل فونز کا موازنہ کر سکتے ہیں۔

سامنگ کے مقابلے میں آئی فون کو انلاک کرنا آسان ہے کیونکہ سامسنگ کا سائز بڑا ہونے کی وجہ سے اس کو ایک ہاتھ کے ساتھ انلاک کرنا مشکل کام ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-04-06

More Technology Articles