Galaxy S5 vs Sony Xperia z2 underwater test

Galaxy S5 Vs Sony Xperia Z2 Underwater Test

گلیکسی ایس 5 اور سونی ایکسپیریا زی2 پانی کے نیچے مدِ مقابل

گلیکسی ایس 5 ، IP67 سرٹیفیکیشن کو سپورٹ کرتا ہے اور سامسنگ کی طرف سے ایسے واٹر پروف فون بھی کہا گیا ہے۔کیونکہ یہ پانی کی تین فٹ گہرائی میں تقریباً آدھے گھنٹے تک رک سکتا ہے۔ جس کی وجہ سے اس کو IP67 کے ٹیگ سے نوازا گیا ہے، اور اس سلسلے میں کچھ ویڈیوز بھی سامنے آئیں تھیں۔
لیکن کیا ایس 5 ، سونی کے مشہور ایکسپیریا زی 2 جتنا وقت پانی کے نیچے گزار سکتاہے؟ ایکسپیریا زی 2 نے IP58 سرٹیفیکیشن حاصل کیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ بغیر کسی نقصان کے ایک گھنٹے سے زیادہ کا وقت پانچ فٹ گہرے پانی میں گزار سکتا ہے۔ زی 2 کو سیلڈ بیٹری کے ساتھ یونی باڈی ڈئزائن کیا گیا ہے جبکہ ایس 5 کی بیٹری کو ضرورت پڑنے پر نکالا جا سکتا ہے۔اس سوال کا جواب نیچے دکھائی دی گئی ویڈیو سے مل سکتا ہے جس میں ٹیسٹ کے بعد سب کچھ نارمل کام کرتے دکھایا گیا ہے یہاں تک کہ سپیکر بھی جن کو پانی کے ٹیسٹ کے بعد خشک کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-05-07

More Technology Articles