Gold and diamond encrusted iPhone

Gold And Diamond Encrusted IPhone

سونے اور ہیروں سے بنا آئی فون 5 ،آپ بھی خرید سکتے ہیں!

Alchemist London کی ٹیم نے ایک خوبصورت آئی فون تشکیل دیا ہے، جو سونے ، ہیروں اور قیمتی پتھروں سے مزین ہے۔ اس ایک موبائل کی قیمت 1 ملین ڈالر ہے، یعنی تقریباََ دس کروڑ روپے۔۔۔ اس کروڑ پتی فون کو بنانے میں 5 مہینے کا وقت لگا اور ایسے صرف دو فون بنائے گئے ہیں۔

فون کی سائیڈیں، پچھلا پینل اور ہوم بٹن کو 24 کیرٹ سونے سے بنایا گیا ہے۔

پچھلے حصہ پر ایپل کا نشان بنانے کے لیے 53 ہیرے جوڑے گئے ہیں۔ہوم بٹن کے لیے 2 کیرٹ ہیرا استعمال کیا گیا ہے۔باقی فون میں 1,600 بلا نقص ہیرے جو کہ 16 کیرٹ کے برابر ہیں استعمال کیے گئے ہیں۔2 ملین ڈالر کے یہ دو آئی فون لندن میں بیچے جائیں گے ۔

سونے اور ہیروں‌سے مزید آئی فون

اگر ملین ڈالر آپ کے لیے کچھ کم رقم ہے تو آپ 15.3 ملین (15کروڑ پاکستانی روپے)کا آئی فون 5 بھی خرید سکتے ہیں جس کے ہوم بٹن پر زیادہ بڑا ہیرا جڑا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دنیا کے اس مہنگے ترین فون کی مزید معلومات یہاں پر پڑھئیے۔

تاریخ اشاعت: 2014-03-12

More Technology Articles