Gold colored smartphones the new popular color

Gold Colored Smartphones The New Popular Color

سمارٹ فونز میں گولڈن رنگ کا بڑھتا رجحان۔۔۔

آپ نے دیکھا ہوگا کہ آج کال سمارٹ فونز کو گولڈن رنگ میں متعارف کروانے کا رواج عام ہوتا جا رہا ہے۔اس میں سونے کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا صرف رنگ کی حد تک یہ گولڈن ہوتا ہے۔شاید آپ کے علم میں ہو کہ مارکیٹ میں آئی فون 5 ایس، ایل جی جی 2، ایچ ٹی سی ون ایم 8، اور سامسنگ گلیکسی ایس 5 سبھی گولڈن رنگ میں دستیاب ہیں۔

(جاری ہے)


ماضی میں گولڈن رنگ کا سمارٹ فون شاذو نادر ہی دیکھنے میں آتا تھا لیکن ا ب کمپنیاں اپنے سمارٹ فونز کے لیے دوسرے رنگوں کے ساتھ اس رنگ کو بھی شامل کرتیں ہیں۔۔ یہ بات بھی درست ہے کہ گولڈن رنگ لگژری تاثر کو قائم کرتا ہے۔لیکن ایک پرانی کہاوت ہے کہ ’ ہر چمکتی چیز سونا نہیں ہوتی‘۔ دیکھنا یہ ہے کہ گولڈن رنگ کا یہ ٹرینڈ عارضی ہے یا مستقل۔

تاریخ اشاعت: 2014-04-19

More Technology Articles