Google and Intel bring RealSense to phones with Project Tango

Google And Intel Bring RealSense To Phones With Project Tango

پراجیکٹ ٹینگو کے لیے رئیل سنس کیمرہ اب موبائل میں

انٹل کے ڈویلپر فورم میں انٹل اور گوگل نے اعلان کیا کہ پراجیکٹ ٹینگو(تفصیلات اس صفحے پر) کے لیے وہ دونوں اکٹھا کام کریں گے اور سمارٹ فون میں رئیل سنس کیمرہ کے استعمال کے لیے ڈویلپر کٹ بنائیں گے۔اس سے پہلے اپریل میں انٹل نے اعلان کیا تھا کہ اس نے سمارٹ فون فرینڈلی رئیل سنس سنسر بنا لیا ہے۔اس سے پہلے ہم رئیل سنس کیمرہ کو ٹیبلٹ اور پی سی (تفصیلات اس صفحے پر) میں ہی دیکھ رہے تھے۔

(جاری ہے)

گوگل کا پراجیکٹ ٹینگو کوالکم کا بھی مرہون منت ہے(تفصیلات اس صفحے پر)۔ کوالکم نے اس ٹیکنالوجی کے موبائل بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
گوگل نے پچھلے سال پراجیکٹ ٹینگو ٹیبلٹ کٹ کے ساتھ ساتھ رئیل سنس پاور کٹ بھی متعارف کرائی تھی، جس سے ڈویلپرز کو زیادہ بہتر آئیڈیا ہو کہ انہیں کس طرح سے 3 ڈی میپنگ ایپلی کیشن بنانی ہیں۔
Depth sensing ٹیکنالوجی کے معاملے میں ابھی ہم ابتدائی مراحل میں ہیں لیکن ان ڈور میپنگ، انوائرمنٹ سکینگ اور وچوئل رئیلی سپیس بنانے میں ہماری استعداد میں کچھ بہتری آئی ہے۔انٹل کا کہنا ہے کہ اس سال کے آخر تک اینڈریوڈ ڈویلپرز کو ڈویلپر کٹ بھجوا دی جائیں گی۔

تاریخ اشاعت: 2015-08-19

More Technology Articles