GOOGLE AND LENOVO'S 3D SCANNING SMARTPHONE COSTS LESS THAN 500

GOOGLE AND LENOVO'S 3D SCANNING SMARTPHONE COSTS LESS THAN 500

گوگل اور لینوو کا نیا سمارٹ فون

گوگل اور لینوو نے، پراجیکٹ ٹینگو پلیٹ فارم استعمال کرتےہوئے، ایک نئے سمارٹ فون کو بنانے کے لیے معاہدہ کیا ہے۔فون کا صنعتی ڈیزائن فائنل نہیں ہوا مگر پھر بھی کہا جا رہا ہے کہ یہ فون 2016 کے گرما میں لانچ ہوگا۔اس سمارٹ فون کا ڈسپلے 6.5 انچ ہوگا۔ اس نئے سمارٹ فون کی قیمت 500ڈالر سے کم ہوگی۔
پراجیکٹ ٹینگو کی ٹیکنالوجی کی مدد سے صارفین کسی بھی جگہ، جیسے کمرے کی 3ڈی پیمائش کر سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)


گوگل اور لینوو نے پراجیکٹ ٹینگو انکوبیٹر کا بھی آغاز کیا ہے۔ گوگل اور لینوو نے ڈویلپرز کو دعوت دی ہے کہ وہ 3ڈی سکیننگ ٹیکنالوجی کے استعمال سے ایپلی کیشن اور گیمز کی تیاری کے لیے آئیڈیا دیں۔
کمپنی پسندیدہ آئیڈیاز کو باقاعدہ فنڈ کرے گی۔اس پراجیکٹ سے بننے والی ایپلی کیشنز لینوو –گوگل سمارٹ فون پر جاری کی جائیں گی۔
ڈویلپرز کے لیے آئیڈیاز بھجوانے کی آخری تاریخ 15 فروری ہے۔ ڈویلپرز یہاں کلک کر کے اپنے آئیڈیاز بھجوا سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-01-09

More Technology Articles