Google and Qualcomm working on Project Tango smartphone

Google And Qualcomm Working On Project Tango Smartphone

گوگل اور کوالکم کا پراجیکٹ ٹینگو

گوگل اور کوالکم ایک پراجیکٹ ٹینگو سمارٹ فون پر کام کر رہے ہیں۔اس سمارٹ فون میں تھری ڈی سینسنگ کیمرہ ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔اس وقت گوگل ڈویلپرز کو پراجیکٹ ٹینگو کے ٹیبلٹ 512 ڈالر میں دے رہا ہے۔ یہ ٹیبلٹ گوگل سٹور پر دستیاب ہیں۔

(جاری ہے)

گوگل اور کوالکم کی پارٹنر شپ میں کوالکم سمارٹ فون کے لیے تھری ڈی سینسنگ کیمرہ ٹیکنالوجی پر کام کرے گا، ان سمارٹ فونز میں کوالکم سنیپ ڈریگن 810 ایس اور سی استعمال ہوگا۔ اس کا سی پی یو اوکٹا کور جبکہ جی پی یو ایڈرینو430ہوگا۔یہ سمارٹ فون کب صارفین کے ہاتھوں میں آئیں گے، اس حوالے سے ابھی کوئی اطلاعات سامنےنہیں آئیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-05-31

More Technology Articles