Google and Tag Heuer unveil 1500 dollar luxury Android Wear watch available today

Google And Tag Heuer Unveil 1500 Dollar Luxury Android Wear Watch Available Today

ٹیگ ہیور اور گوگل نے لگژری سمارٹ واچ متعارف کرادی

اینڈروئیڈ وئیر میں ایپل واچ کے برعکس ڈیزائن تو بے شمار آگئے مگرہائی اینڈ لگژری واچز مارکیٹ میں اینڈروئیڈ وئیر کی کمی محسوس کی جا رہی تھی۔
اسی کمی کو پورا کرنے کے لیے ایک سوئس کمپنی ٹیگ ہیور اور گوگل نے مل کر ایک سمارٹ واچ متعارف کرائی ہے۔اس سمارٹ واچ کا نام ٹیگ ہیور کنکٹڈ(Tag Heuer Connected)ہے۔46 ملی میٹر کی یہ ڈیوائس ٹائیٹینئم سے بنی ہے، جس میں سفائر سے محفوظ کی ہوئی ایل سی ڈی سکرین ہے۔

سکرین کا سائز 1.5انچ ہے۔

(جاری ہے)

سکرین کی ریزولوشن 360×360پکسل ہے جبکہ کثافت 240 پی پی آئی ہے۔
اس سمارٹ واچ کو 7 مختلف رنگوں کے ربڑ بینڈ سٹریپ کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے۔اس گھڑی میں دل کی دھڑکن بتانے والے آلات نہیں ہیں۔ سمارٹ واچ کی بیٹری ٹائمنگ ایک دن سے زیادہ ہے۔یہ گھڑی پانی کے چھینٹے یا پھوار تو سہہ سکتی ہے مگر یہ سوئمنگ پول میں نہانے کے لیے واٹر پروف نہیں ۔
اس سمارٹ واچ میں انٹل کا پروسیسر ہے(تفصیلات اس صفحے پر)۔ٹیگ ہیور نے اس سمارٹ واچ کی قیمت 1500 ڈالر رکھی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-11-10

More Technology Articles