Google Clips is an AI-powered camera that takes photos for you

Google Clips Is An AI-powered Camera That Takes Photos For You

گوگل کلپس۔ مصنوعی ذہانت کا حامل کیمرہ، جو آپ کے لیے تصاویر بنائے گا

گوگل نے ”گوگل کلپس“ کے نام سے ایک نئی قسم کا کیمرہ متعارف کرایا ہے۔ دیکھنے میں یہ کیمرہ گوپرو کی طرح ہے لیکن گوگل کلپس ایکشن کیمرہ نہیں ہے۔ اسے والدین اور پالتو جانوروں کے مالکان کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ گوگل کلپس مشین لرنگ کے استعمال سے مناسب وقت پر خود ہی تصاویر بناتا ہے یا ویڈیو ریکارڈ کر لیتا ہے۔یعنی یہ کیمرہ خود ہی فوٹو گرافر بھی ہے۔


اس کیمرے کو بناتے ہوئے گوگل نے پرائیویسی کے خدشات کو بھی مد نظر رکھا ہے۔ گوگل نے اسے اس طرح بنایا ہے کہ اپنے ڈیزائن میں بھی یہ کیمرہ ہی لگے۔ اس کے علاوہ کیمرے کی لائٹ بھی جلتی ہے۔ اس کیمرے کی مشین لرنگ کا تمام سسٹم کیمرے کے اندر ہی ہے اور اس کی تصاویر گوگل فوٹوز کی لائبریری میں بھی منتقل ہوسکتی ہیں۔
ٹیکنیکلی دیکھا جائے تو گوگل کلپس15 فریمز فی سیکنڈ کے ساتھ 130 ڈگری وائیڈ اینگل کیمرہ استعمال کرتا ہے۔

(جاری ہے)

سمارٹ کیپچر موڈ میں اسے تین گھنٹے استعمال کیا جا سکتا ہے۔اس میں بنائی گئی تصاویر اس کے اندر موجود16 جی بی سٹوریج میں محفوظ ہوتی ہیں۔ تصاویر کو یو ایس بی ٹائپ سی کیبل سے بھی ٹرانسفر کیا جا سکتا ہےاور وائی فائی ڈائریکٹ کے ذریعے بھی۔
گوگل نے اس کیمرے کی لانچ کی تاریخ نہیں بتائی لیکن یہ جلد ہی دستیاب ہوگا۔ اس کی قیمت 249 ڈالر ہوسکتی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-10-04

More Technology Articles