Google has a new 17 in 1 camera for shooting 360-degree footage

Google Has A New 17 In 1 Camera For Shooting 360-degree Footage

گوگل نے 360 ڈگری فوٹیج کےلیے 17 کیمروں پر مشتمل 1 کیمرہ متعارف کرا دیا

2015 میں گوگل نے جمپ (Jump) کے نام سے ایک پروگرام لانچ کیا تھا۔ اس پروگرام کا مقصد وی آر اور 360 ڈگری مواد  کی تیاری کو آسان اور سادہ بنانا تھا۔ گوگل نے اب چینی کمپنی شومی کی ذیلی کمپنی Yi کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ اس شراکت داری کا مقصدایک نئے ہالو (Halo) کیمرہ کی تیاری ہے۔ یہ کیمرہ 17 کیمروں پر مشتمل ہوگا۔ یہ کیمرہ 30fps پر 8K x 8k سٹیریو سکوپک 360 ڈگری فوٹیج اور 60fps پر 6K x 6K مواد ریکارڈ کر سکے گا۔

(جاری ہے)

اس کیمرے کی قیمت 17 ہزار ڈالر ہے۔
اس کیمرے کا وزن 7.1 پاؤنڈ ہے اور اس کے ساتھ موجود تبدیل ہونے والی  بیٹری ایک بار چارج ہونے پر اسے 100 منٹ تک چلا سکتی ہے ۔اس کیمرے میں 16 کیمرے تو گولائی میں لگے ہوئے ہیں جبکہ ایک کیمرہ اوپر کی طرف ہے۔ اس کیمرے کو موبائل میں انسٹال  اینڈروئیڈ ایپ سے بھی کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

Google has a new 17 in 1 camera for shooting 360-degree footage
تاریخ اشاعت: 2017-04-25

More Technology Articles