Google Modular Smartphone to Soon

Google Modular Smartphone To Soon

گوگل آرا: ماڈولر سمارٹ فون کی فروخت کا آغاز جلد ہوگا!!!

گوگل کامنصوبہ آرا(Ara) روز بروز حقیقت کے قریب ہوتا جا رہاہے۔اب اس منصوبے کا دوسرا فیز یا حصہ شروع ہو چکا ہے۔ سب سے پہلے جو موبائل فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا اس میں 720pڈسپلے،ڈوئل ایپلی کیشن پروسیسر، 5 میگا پکسل کیمرہ، مائیکرویو ایس بی،بلوٹوتھ، وائی فائی، 3جی، بیٹری اور سپیکر ہونگے۔ یہ تمام چیزیں تبدیل بھی ہو سکیں گی۔
گوگل کا پروجیکٹ آراا ایک ایسا منصوبہ ہے جس میں صارفین اپنی پسند کی خصوصیات کا حامل سمارٹ فون بنا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اصل موبائل کا بنیادی فریم پچاس ڈالر مالیت کا ہو گا جس میں سمارٹ فون کے اجزا لگا کر کوئی بھی صارف خود اپنا سمارٹ فون بنا سکے گا۔ صارفین اس قابل ہونگے کہ انفرادی طور پرموبائل کے کسی بھی حصے کو جیسے سکرین، کیمرہ، انٹینا اور سی پی یو کو آپس میں یا نئی چیزوں کے ساتھ تبدیل کر سکیں ۔صارفین کے لیے لیے بجائے مکمل موبائل تبدیل کرنے کے مخصوص حصے کی تبدیلی سستا اور آسان عمل ہوگا۔
گوگل کی ہدایات کے مطابق کوئی بھی کسی بھی طرح کا ماڈولر بنا سکتا ہے، ماڈولربنانے کے بعد پروجیکٹ آرا کی ویب سائٹ اور مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا جا سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-01-17

More Technology Articles