Google new health watch

Google New Health Watch

گوگل کی نئی ہیلتھ واچ

گوگل نے ایک نئی وئیر ایبل ڈیوائس متعارف کرائی ہے۔ یہ ڈیوائس ایک ہیلتھ واچ ہے۔ اگرچہ اس ڈیوائس کا ایپل کی ایپل واچ سے کوئی مقابلہ نہیں۔اس ڈیوائس کو گوگل ایکس نے بنایا ہے۔گوگل ایکس گوگل کا ایڈوانس ریسرچ کا ڈویژن ہے۔نئی ڈیوائس کو طبی تحقیق کے لیے بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ نہ صرف پہننے والے کی شماریات، جیسے نبض کی رفتار، دل کی دھڑکن اور درجہ حرارت ، پر نظر رکھتی ہے بلکہ ماحول جیسے روشنی اور شور پر بھی نظر رکھتی ہے۔


یہ نئی ڈیوائس میڈیکل ریسرچ میں ڈاکٹروں کے بہت کام آئےگی۔ اس کی مدد سے ڈاکٹر مریضوں سے متعلق اہم ڈیٹا رئیل ٹائم میں جمع کر سکیں گے۔ گوگل کا ارادہ ہے کہ مختلف تعلیمی اداروں سے شراکت داری کرے اور اس ڈیوائس کی درستگی کو یقینی بنائے جس کے بعد امریکا اور یورپ میں اس ڈیوائس کو عام لوگوں میں متعارف کرانے کے لیے قانونی اجازت لے۔

تاریخ اشاعت: 2015-06-24

More Technology Articles