Google Now may soon remind you to pay your bills

Google Now May Soon Remind You To Pay Your Bills

گوگل اب جلد ہی آپ کو بل ادا کرنے کی یاد دہانی کروائے گا

گوگل ناقابلِ یقین حد تک ایک مفید سروس بن چکی ہے۔یہ آپ کو موسم کے بارے میں، کھیلوں کے سکور کے بارے میں، میٹنگ کے متعلق یاد دہانی کرواتا ہے۔ وقت کے ساتھ اس میں نئے فیچرز کا اضافہ ہوتا رہتا ہے اور اب گوگل آپ کے لیے ایک اور نیا اور دلچسپ فیچر لے کے آرہا ہے۔ اب گوگل جلد ہی آپ کو بل ادا کرنے کی یاد دہانی بھی کروائے گا۔
ملنے والی اطلاعات کے مطابق گوگل اب آپ کو آپ کے کریڈٹ کارڈ کے بلز اور یوٹیلیٹیز کے بل ادا کرنے کی یاد دہانی کروائے گا۔

(جاری ہے)

ایسا لگتا ہے کہ گوگل یہ ڈیٹا جی میل میں شامل کرے گا جس کے بعد آپ کو ان بوکس میں بل کی ادائیگی کا نوٹس مل جائے گا۔ اگرچہ یہ بات ابھی ظاہر نہیں ہوئی کہ یہ صرف ایک ریمائنڈر ہو گا یا اس سے کچھ زیادہ۔ہوسکتا ہے یہ آپ کو اس ویب سائٹ سے جوڑ دے گا جہاں آپ کو بل ادا کرنا ہوگا اور آپ کے پچھلے مہینے کے بقایا جات بھی دکھائے گا۔
بلاشبہ یہ ایک اچھا اضافہ ہوگا، مگر گوگل کی طرف سے حال ہی میں شامل کیے گئے فیچر inferred events جتنا نہیں۔ اس کی مدد سے آپ کے ای میل اور ہینگ آؤٹ چاٹ میں شامل ایونٹ خود بخود آپ کے گوگل کیلنڈر میں شامل ہو جاتے ہیں ۔بہر حال گوگل میں روز بروز بہتری آرہی ہے، اور یہ صارفین کی سہولت کیلئے نئے سے نئے فیچرز شامل کر رہا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-04-01

More Technology Articles