Google Unveils Nexus 6 Phone

Google Unveils Nexus 6 Phone

گوگل کا نیا فون نیکسس 6 متعارف کروا دیا گیا!!!

بغیر کسی اہم ایونٹ کے انعقاد کے گوگل نے موٹورولاکا بنایا گیا خوبصورت ’’ نیکسس 6‘‘ متعارف کروا دیا۔یہ سمارٹ فون اینڈرائیڈ 5.0 لولی پاپ پر کام کرے گا۔اس کے فیچرز میں 6 انچ سکرین‘ 2560x1440پکسل ڈسپلے شامل ہے۔اس کے علاوہ اس میں 2.65GHz کواڈ کور کریٹ 450 سی پی یو کے ساتھ کوال کوم سنیپ ڈراگن805 چپ سیٹ، 3GB ریم،ڈیول ایل ڈی فلیش کے ساتھ 13MP f/2.0 کا پچھلا کیمرہ، 32GB اور 64GB انٹرنل میموری شامل ہوگی جبکہ اس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلوٹ شامل نہیں ہوگا۔

سامنے کی جانب اس میں دو سٹیریو سپیکرز اور 2MP کا کیمرہ ہوگا۔

گوگل نیکسس 6

اس کی بیٹری 3,220mAh ہوگی۔

(جاری ہے)

جو کہ تبدیل نہیں کی جا سکے گی۔یہ ٹربو چارجنگ کو سپورٹ کرے گا جس کی مدد سے صرف پندرہ منٹ کی چارجنگ کے بعد یہ چھ گھنٹے لگاتار استعمال کی جا سکے گی۔

اس کے ایڈوانس آڈرز 29 اکتوبر سے شروع ہوجائیں گے۔آپ اس فون کا 32 GB ماڈل مفت سم کے ساتھ ، Midnight Blue اورCloud White کے رنگوں میں گوگل پلے سٹور سے 649 ڈالر کی قیمت پر حاصل کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2014-10-16

More Technology Articles