Google unveils Pixel C flagship Android tablet

Google Unveils Pixel C Flagship Android Tablet

گوگل پکسل سی

گوگل نے اپنی نیکسس لائن کو نیکسس 6پی لانچ کر کے بڑھا دیا ہے(تفصیلات اس صفحے پر)۔ اس کے علاوہ گوگل نے ایک ٹیبلٹ بھی متعارف کرایا ہے۔اینڈریوڈ6.0 مارش میلو آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ گوگل پکسل سی(Google Pixel C) کو شروع سے آخر تک گوگل نے خود بنایا ہے۔جیسا کہ نام سے ظاہر ہے ، اس ٹیبلٹ بھی پیچھے بھی وہی ٹیم ہے جس نے کروم بک پکسل(تفصیلات اس صفحے پر) بنائی تھی۔


گوگل پکسل سی کافی پاورفل ڈیوائس ہے جس کی سکرین 10.2انچ، ریزولوشن 2560 x 1800پکسل اور کثافت 308 پی پی آئی ہے۔

(جاری ہے)

اس میں نیواڈیا کا کواڈ کور Tegra X1 چپ سیٹ اور میکسویل کا جی پی یو ہے۔ڈیوائس میں یوایس بی ٹائپ سی اور 3 جی بی کی ریم ہے۔پکسل سی کے ساتھ ساتھ اس کا کی بورڈ اور ایک سٹینڈ بھی لانچ کیا گیا ہے۔سٹینڈ اور کی بورڈ ٹیبلٹ کے ساتھ آسانی سے اٹیچ ہوجاتے ہیں بلکہ فولڈ ہونے پر ٹیبلٹ کو چارج بھی کرتے ہیں۔


پکسل سی کے 32 جی بی ورژن کی قیمت 499 ڈالر اور 64 جی بی ورژن کی قیمت 599 ڈالر ہے۔بدقسمتی سے اس قیمت میں کی بورڈ شامل نہیں۔ کی بورڈ الگ سے 149 ڈالر میں خریدنا پڑتا ہے۔
گوگل نے پکسل سی کی دستیابی کی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا تاہم یہ ضرور کہا ہے کہ اس کی فروخت چھٹیوں میں ہی ہوگی۔

Google unveils Pixel C flagship Android tablet
تاریخ اشاعت: 2015-09-30

More Technology Articles