Google will allow only latest OS in new Android devices

Google Will Allow Only Latest OS In New Android Devices

اب کوئی اینڈرائیڈ فون پرانے آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ فروخت نہیں ہو سکے گا!

گوگل کی طرف سے حال ہی میں جاری کیے گے ایک میمو کے مطابق گوگل فروری 2014 سے کسی بھی ایسے نئے اینڈرائیڈ فون کوآپریٹنگ سسٹم مہیا نہیں کرے گا جو اینڈرائیڈ کے پرانے ورزن پر کام کر رہے ہونگے۔
میمو کے مطابق جاری ہونے والے ہر پلیٹ فارم کے پاس ’’ جی ایم ایس‘‘ کی منظور کی گئی ونڈو ہوگی جو امتیازی طور پر نئے اینڈرائیڈ پلیٹ فارم کے جاری ہونے کے نو مہینے بعد بند ہو جائے گی۔

یہ جی ایم ایس، گوگل موبائل سروسز اور کور ایپس جیسے گوگل میپ اور گوگل پلے سٹور پر مشتمل ہوگا۔

(جاری ہے)

مینوفیکچرز کو سختی سے میمو پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔
اینڈرائیڈ 4.4 آپریٹنگ سسٹم 512 ایم بی ریم یا اس سے زیادہ کی ریم کے ساتھ کام کرنے کے لیے ڈئزائن کیا گیا ہے۔جو کم اور درمیانے رینج کے آپریٹنگ سسٹم بنانے میں استعمال ہوتا ہے۔اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ایسا لگتا ہے کہ گوگل کو نئے فونز میں انیڈرائیڈ کے پرانے ورزنز کی ضرورت نہیں ہے۔
پاکستان اور دیگر ممالک میں مقامی موبائل کمپنیاں اینڈرائیڈ کے پرانے ورزن کے ساتھ موبائل فروخت کر رہی ہیں۔ اب انکے لئے لازم ہوگا کہ وہ بھی نئے اور جدید آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ ہی مارکیٹ میں اپنے فون اور ٹیبلیٹ فروخت کریں۔

تاریخ اشاعت: 2014-02-19

More Technology Articles